غزہ میں اسرائیل کے حملے میں5صحافیوں سمیت21 افراد ہلاک(تصویر رائٹرز)
Israel attacks Al Nasser hospital 5 journalist killed: عزہ میں الناصر اسپتال پراسرائیلی حملے میں 5صحافیوں سمیت21افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے ہیں۔عالمی برادری ،اقوام متحدہ اورعالمی صحت ادارے سمیت دیگرانسانی حقوق تنظیموں نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔
غزہ میں اسرائیل کا ظلم حدسے بڑھ گیاہے۔ اس کی سفاکی شدیدسے شدیدترہوتی جارہی ہے۔ وہ نہ صرف بے قصوروں کا خون بہا رہا ہے بلکہ دنیا کوغزہ کے حالات سے باخبرکرنے والے صحافیوں کودانستہ نشانہ بھی بنا رہا ہے۔
اس کی تازہ مثال غزہ میں الناصراسپتال پر بمباری ہے۔ یکے بعد دیگرے دو حملوں میں 5 صحافیوں سمیت21افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے لہذا مہلوکین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق،مہلوک صحافیوں میں رائٹرزکے حشام المصری،الجزیرہ کے محمدسلامہ، فری لانس جرنلسٹ مریم ابو دقعہ ،احمد ابوعزیز اور معاذ ابوطٰحہٰ شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق،اسرائیل نے الناصر اسپتال پر دو حملے کیے۔پہلا حملہ اسپتال کی چھت کو نشانہ بنا کرکیا گیا۔اسپتال کی چھت پر کچھ جرنلسٹ موجود تھے۔ پہلے حملے کے چند لمحوں کے بعد دوسرا حملہ کیا گیایعنی یہ ڈبل ٹیپ اٹیک جان بوجھ زیادہ جانی نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا۔
اس حوالے سےاسرائیل نےبس اتنا کہا کہ حملہ کیا گیاہے لیکن ہدف کے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس بارے میں جانچ کی جارہی ہے۔ الناصر اسپتال پراسرائیلی حملے کی چہار جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔ ترکیے نے وضاحت طلب کیا ہے۔ترکیے نے اسرائیلی حملے کو پریس کی آزادی اورانسانی اقدار پرحملہ قراردیا ہے۔اسپین نے بھی الناصر اسپتال پر حملے کو ناقابل قبول اورانسانی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے پر ناخوشی کا اظہار کیا اورکہا کہ میں یہ نہیں دیکھنا چاہتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں ڈراؤنے خواب کو ختم کرنا ہوگا۔
۔عالمی صحت ادارے کے چیف ٹیڈروس گیبریئس نے کہا کہ غزہ پرمسلسل حملوں سے وہاں پہلے ہی مفلوج ہوچکے ہیلتھ کیئر کی سہولت کو مزیدنقصان پہنچایاگیا ہے۔انھوں نے ’ ایکس‘ پراپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم اب اس سے زیادہ چیخ کرنہیں کہہ سکتے کہ اسپتالوں پرحملہ بندکرو۔ اب جنگ بندی ہونی چاہیے!
اقوام متحدہ نے بھی الناصراسپتال پرحملے کی مذمت کی ہے۔پانچ صحافیوں کی ہلاکت کے بعداقوام متحدہ نے احتساب اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شمداسانی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں صحافیوں کے قتل سے دنیا کو چونکانا چاہیے ، خاموشی سے نہیں بلکہ عملاً، احتساب اور انصاف کا مطالبہ کرنا چاہیے۔




