پرتگال کی تاریخی فنیکولر حادثے کا شکار،16 افراد ہلاک ، 20زخمی

Published On: 06 September, 2025 06:18 PM

Abdullah Aabid : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
پرتگال کی تاریخی فنیکولر حادثے کا شکار،16 افراد ہلاک ، 20زخمی

لزبن میں فنیکولر حادثہ (فوٹو رائٹرز)

Lisbon Funicular Crash: لزبن میں تاریخی فنیکولر حادثے میں16 افراد ہلاک جبکہ متعدد زحمی ہوگئے ہیں۔ مہلوکین میں ایک فنیکولرورکربھی شامل ہے۔

 
پرتگال کی راجدھانی میں ماتم کا ماحول ہے ۔ تاریخی فینکولرحادثے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 20زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اُن میں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 
مہلوکین میں ایک فنیکولر ورکر بھی شامل ہے۔ مہلوکین میں 5 پرتگالی،3 برطانوی ، 2 جنوبی کوریائی ، 2کینیڈین  جبکہ 1-1 شہری امریکہ،فرانس،سویڈن اور یوکرین کے تھے۔تاہم پولیس نے تاحال مہلوکین کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے اس  حادثے پردکھ کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اوریگانگت کا کا اظہار کیا ہے۔ حادثے کے وقت ٹرین میں بڑی تعداد میں مقامی  افراد اور سیاح  موجودتھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے چند ہی منٹوں میں جگہ جگہ دھواں بھر گیا اور لوگ گھبراہٹ میں کھڑکیوں سے باہر نکلنے لگے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹری پر گرنے سے ٹرین مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے اور فائر بریگیڈ، پولیس اور ایمبولینس کی درجنوں گاڑیاں موقع پر  ہیں۔ لزبن کے میئر کارلوس موئڈاس نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے شہر کے لیے بہت مشکل گھڑی ہے۔ لزبن میں ماتم ہے۔  میئر نے واضح طور پر کہا کہ اس سانحہ نے پورے شہر کے لیے گہرا زخم چھوڑگیاہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرین  فنیکولر بے قابو ہو کر ایک عمارت سے جا ٹکرائی۔ لوگوں نے کہا کہ یہ کارڈبورڈ باکس کی طرح ڈھہہ گئی۔


1885 سے سیاحوں کی توجہ کا مرکزلزبن کی گلوریا فنیکولر ٹرین سیاحوں میں مقبول ہے  ۔  1885 میں شروع ہوئی  یہ فنیکولر ٹرین ، پرانے شہر اور پہاڑی علاقوں کو جوڑتی ہے۔اس پر ایک وقت میں 42 افراد  سواری کرسکتے ہیں ۔ فی الحال حادثے کی وجہ واضح نہیں ہے۔ پرتگال کی جوڈیشری پولیس کے ہومیسائیڈ بریگیڈ نے تفتیش شروع کر دی ہے۔