اسرائیل کی یمن میں صنعاء اورالجوف میں بمباری،کم سے کم 35افراد ہلاک،130 سے زیادہافراد زخمی

Published On: 11 September, 2025 02:21 AM

Abdullah Aabid : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
اسرائیل کی یمن میں صنعاء اورالجوف میں  بمباری،کم سے کم 35افراد ہلاک،130 سے زیادہافراد زخمی

یمن میں اسرائیل کی بمباری(فوٹورائٹرز)

Israel carried out air strikes in Yemen:قطرپرحملے کے ایک دن بعد اسرائیل نے یمن کی راجدھانی صنعاء اورالجوف پر بمباری کی ۔ اس حملے میں کم سے کم35افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے ہیں۔

قطرپرحملے کے ایک دن  بعد اسرائیل نے یمن کی راجدھانی صنعاء اورالجوف پر بمباری کی ۔ اس حملے  میں کم سے کم35افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے ہیں۔مہلوکین میں میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
خبررساں عالمی ایجنسیاں رائٹرز اوراے ایف پی نےیمن کی وزارتِ صحت کے حوالے سے اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 35  رپورٹ کی ہےجبکہ 131 افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق،ان حملوں میں رہائشی علاقوں،طبی سہولتوں اورسرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسرائیل نے یمن میں فوجی کیمپوں، حوثیوں کے ایک میڈیا ہیڈکوارٹر اور ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیل کے مطابق یہ کارروائی حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں کی کوششوں کے جواب میں کی گئی ہے جبکہ حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں شہری مقامات، جن میں دو اخباروں کے دفاتر بھی شامل ہیں، کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر،حوثی  ملٹری ترجمان یحییٰ ساری کا کہنا ہے کہ، گروپ نے اسرائیل کی دراندازی کے خلاف زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا ۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس اقدام کے سبب کچھ اسرائیلی طیارے  بمباری کیے بغیر ہی  واپس لوٹ گئے۔


حوثیوں نے ٹیلی گرام کے ذریعے بتایا کہ  ہمارے دفاعی نظام  نے ملک کے خلاف صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے متعدد میزائل داغنے کے قابل ہو گئے ہیں۔

پچھلے مہینے اسرائیل نے حوثیوں کی خودساختہ حکومت کے کئی اہم لیڈروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ان میں وزیراعظم بھی شامل تھے۔ یہ اب تک کے سب سے بڑے حملوں میں ایک تھا تھے، جو اُس وقت سے جاری ہیں جب غزہ کی جنگ کے آغاز کے فوراً بعد حوثیوں نے حماس کی حمایت میں اسرائیل پر راکٹ برسانا شروع کیے تھے۔



اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کو پہلی بارنشانہ نہیں بنایا ہے۔ رواں سال اسرائیل نے یمن میں تواتر سےحملے کیے ہیں ۔
مئی میں اسرائیل نے یمن کے صنعا اور حدیدہ بندگارہ کے اطراف واقع متعدد مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔صنعا میں ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔یہ حملے اس وقت کیے گئےجب وہاں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ موجود تھے۔


جون اور جولائی میں اسرائیل نے ایک بار پھر حدیدہ میں کئی فضائی حملے کیے۔اسرائیل نےدعویٰ کیا کہ یہ حملے حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں کیے گئے ۔
اگست میں اسرائیل نے یمن پر مزید حملے کیے اور ایسے ہی ایک حملے میں حوثیوں کے خود ساختہ وزیرِ اعظم احمد غالب ناصر الرھوی بھی ہلاک ہوئے تھے۔
گزشتہ ایک برس میں اسرائیل نے یمن کے علاوہ لبنان، شام اور ایران میں بھی اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔