دہلی میں دھماکہ ، 10افراد ہلاک، متعددزخمی

Published On: 10 November, 2025 09:44 PM

WhatsApp
Facebook
Twitter
دہلی میں دھماکہ ، 10افراد ہلاک، متعددزخمی

دہلی میں دھماکہ(فوٹورائٹرز)

دہلی دھماکے میں 10افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔


دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ علاقے میں خوف ہو ہراس کا ماحول ہے ۔ زخمیوں کو ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں کچھ کی حالت نازک ہے لہذا ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ 

بتایا جاتا ہے کہ پیر کو میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب پارکنگ میں کھڑی ایک کار میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد ، آگ تیزی سے پھیل گئی اور قریب کی تین دیگر گاڑیوں کو بھی زد میں  لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا گیا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ فارنسک کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ دھماکے کے مقام سے شواہد اکھٹا کیے جارہے ہیں ۔ آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے جارہے ہیں ۔ عام گاڑیوں کی آمدورفت کو محدود کر دیا گیا ہے۔

دہلی پولیس کمشنرستیش گولچا نے بتایا کہ شام 6:52 بجے دھماکہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔ کمشنر نے بتایا کہ ریڈ لائٹ پر ایک گاڑی کو آہستہ آہستہ چلتے ہوئے دیکھا اور پھر ایک دھماکہ ہوا۔ آس پاس کی پانچ سے چھ گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ جائے وقوع پر منظر خوف ناک تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ، دھماکہ ایکو کار میں ہوا۔ سڑک پر ہر طرف تباہی کے نشان تھے۔ دھماکے بعد، علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔

لال قلعہ کا علاقہ دہلی کے مصروف ترین اور سب سے زیادہ گنجان آباد علاقوں میں سے ایک ہے۔ شام کے وقت یہاں بھیڑ ہوتی ہے۔لوگوں کی بڑی تعداد سیاحت کے لیے بھی اس علاقے کا رخ کرتی ہے۔