فوٹو رائٹرز
اسرائیلی فورسز میونسپل اہلکاروں کے ہمراہ پیر کو شیخ جراح علاقے میں واقع انروا کے احاطے میں زبردستی داخل ہوئی۔ جنرل فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ ،اسرائیلی فورسز نے اقوام متحدہ کے جھنڈے کو نیچے اتار کر اس کی جگہ اسرائیلی جھنڈا لگا دیا گیا۔
اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہے ۔ غزہ میں اس کی کرتوت سے دنیا واقف ہے۔ اسرائیل کو عالمی اداروں کی پرواہ ہے اور نہ قوانین کا خوف۔ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں آئے دن بمباری سے یہ ظاہر ہے کہ اسرائیل کو امریکہ اور عالمی اداروں کا کوئی خوف نہیں ہے ۔
اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA)کے ہیڈ کوارٹرپر
اسرائیلی فورسزکے چھاپے اسی ہٹ دھرمی کا نمونہ ہیں ۔ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں انرواکے ہیڈ کوارٹر پراسرائیلی فورسز نے چھاپے ماری کی ۔
سوشل میڈیا ایکس پرپوسٹ میں ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بتایا کہ،اسرائیلی فورسز میونسپل اہلکاروں کے ہمراہ پیر کو شیخ جراح علاقے میں واقع انروا کے احاطے میں زبردستی داخل ہوئی۔
جنرل فلپ لازارینی نے لکھا ہے کہ،اسرائیلی فورسز نے اقوام متحدہ کے جھنڈے کو نیچے اتار کر اس کی جگہ اسرائیلی جھنڈا لگا دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام مواصلاتی رابطہ منقطع کر دیا گیا۔ فرنیچر، آئی ٹی کا سامان اور دیگر املاک کوضبط کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق،انروا نے اس سال کے آغاز سے اس عمارت کا استعمال نہیں کیا ہے ۔اسرائیلی حکام نے ایجنسی کو اسرائیل کے اندر اپنی کارروائیوں کو جب سے روکنے حکم دیا ہے اس کے بعد سے اس دفتر کا استعمال ادارے نے نہیں کیاہے۔
خیال رہے کہ،ادارہ مشرق وسطیٰ میں پانچ مقامات پر فلسطینی پناہ گزینوں کو صحت، تعلیم اور دیگر خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارے کو غزہ میں حالیہ جنگ کے بعد اسرائیل کی جانب سے شدید تنقید اور حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کمشنر جنرل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مرکز کو ہر طرح کی مداخلت اور حملوں سے تحفظ حاصل ہے۔
واضح رہے کہ ،اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں کچھ ملازمین کے ملوث ہونے کے دعوے کے بعد انروا کو اپنی سرزمین پر کام کرنے سے روک دیا تھا۔ ادارے نے ان الزامات کی تردید کی تھی جبکہ اکتوبر میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے پایا کہ انروا کے خلاف اسرائیل کے الزامات بے بنیاد ہیں۔




