امریکہ۔اسرائیل کے حملے میں200 سے زائد ایرانی جاں بحق

Published On: 28 February, 2026 11:57 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
امریکہ۔اسرائیل کے حملے میں200 سے زائد ایرانی جاں بحق

بحرین میں امریکی اثاثے پر ایران کا حملہ (فوٹو رائٹرز)

امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں200 سے زیادہ ایرانی ہلاک جبکہ 747 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایران کی جوابی کارروائی جاری ہے۔ اس نے خطے میں موجود امریکہ کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل نے مشرق وسطیٰ  کو جنگ میں جھونک دیا ہے ۔  ایران جارحیت بھرپور جواب دے رہا ہے ۔ تل ابیب سمیت  اس نے خطے میں امریکی اڈوں اوراثاثوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

ایران میں پاسدارانِ انقلاب سے منسلک تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے خطے میں موجود امریکہ کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے  قطر، سعودی عرب اور امارات ، بحرین، کویت سمیت فلسطینی علاقوں کے مرکز میں واقع امریکی فوجی اڈوں کونشانہ بنایا۔

ایرانی ہلال احمر سوسائٹی نے مہر نیوز ایجنسی کو اطلاع دی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں200 سے زیادہ ایرانی ہلاک جبکہ  747 زخمی ہوگئے ہیں۔ جنوبی صوبے ہرمزگان کے ضلع میناب میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول پر ہوئے  حملے میں 85 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اسکول پر تین میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

ادھر،ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے دہشت گردانہ حملہ ملک پر کیا ہے اور ان کی اس جارحیت کا جواب اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے دفاعی اہداف، انفراسٹرکچر اور عوامی مقامات کونشانہ بنایا گیا۔ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ  یہ حملے ایسے وقت کیے گئے جب امریکہ اور ایران کے بیچ  سفارتی کوششیں کی جارہی تھیں ۔ عباس عراقچی کا کہنا ہے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای زندہ ہیں ۔ 

 وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کو ’مکمل طور پر بلا اشتعال، غیر قانونی اور ناجائز قرار دیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’جارحیت کرنے والوں کو وہ سبق سکھائیں گے جس کے وہ مستحق ہیں۔