پاکستان کےنائب وزیراعظم اسحاق ڈاردو روزہ دورے پرپہنچے ڈھاکہ،دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات میں دورہ اہم سنگ میل

Published On: 23 August, 2025 05:41 PM

Abdullah Aabid : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
پاکستان کےنائب وزیراعظم اسحاق ڈاردو روزہ دورے پرپہنچے ڈھاکہ،دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات میں دورہ اہم سنگ میل

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش دورہ(فوٹو یواین آئی)

Pak Deputy PM Ishaq Dar on Dhaka visit: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔بنگلہ دیش کی حکومت کی دعوت پراسحاق ڈاربنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ان کے اس دورے کو دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات میں اہم سنگ میل قراردیا جارہا ہے۔



پاکستان اوربنگلہ دیش کےتعلقات میں حالیہ دنوں میں نئی توانائی دیکھی جارہی ہے۔ طویل عرصے بعدسیاسی سطح پررشتے استوارکرنے کی سنجیدہ سعی ہورہی ہے۔اسی کڑی میں پاکستانی نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارکے دورے کواہم مانا جارہا ہے۔ اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے تاریخی دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔بنگلہ دیش کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا استقبال بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ اور دیگر حکام نے کیا۔
 
اسحاق ڈار کایہ دورہ 13 سال بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا بنگلہ دیش دورہ ہے۔ان کے اس دورے کودونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جارہا ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا دورہ بنگلہ دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے۔اپنے دو روزہ دورے کے دوران اسحاق ڈار، بنگلہ دیشی  لیڈروں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان کی چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات سمیت خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ملاقات ہوگی۔ان ملاقاتوں میں مختلف باہمی،علاقائی وعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا جائیگا۔
 
خیال رہے کہ،20اگست کو پاکستانی وزیر تجارت جام کمال خان نے بنگلہ دیش کےدورے کے دوران مشیر برائے تجارت، ایس کے بشیر الدین سے ڈھاکہ میں ملاقات کی تھی جس میں اقتصادی تعاون، باہمی سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیےبات چیت کی گئی۔
 
پاکستانی خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق دونوں ممالک تجارت پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پررضامند ہیں تاکہ اقتصادی تعلقات اور تجارت میں زیادہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
 
پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان رابطے طویل عرصے تک ثقافتی سطح پر محدود رہے لیکن گزشتہ برس ڈھاکہ میں ہونے والے طلبا کے احتجاج کے بعد شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا، جس سے بنگلہ دیش کے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے ۔بنگلہ دیش میں سیاسی اتھل پتھل کے بعداسلام آباد اور،ھاکہ کے بیچ مذاکرات کی راہیں ہموارہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔