پاکستان میں بارش نے مچائی تباہی، کئی علاقے متاثر، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگریوں میں تیزی، محکمہ موسمیات نے جاری کیا شدیدبارش کا الرٹ

Published On: 24 August, 2025 11:23 AM

Abdullah Aabid : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
پاکستان میں بارش نے مچائی تباہی، کئی علاقے متاثر، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگریوں میں تیزی، محکمہ موسمیات نے جاری کیا شدیدبارش کا الرٹ

پاکستان میں بارش کا قہر(فوٹو اے پی)

Pakistan rain,PMD issues alert:پاکستان میں بارش کاقہرجاری ہے اور فی الحال عوام کواس سے راحت ملنے کے آثارنہیں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ72گھنٹوں کے لیے شدیدسے شدیدتربارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر ڈیرہ اسماعیل خان اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش نے تباہی مچائی ہے۔بارش سے جڑے مختلف حادثات ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

 پاکستان میں بارش نے قہربرپا کیاہے۔ کئی علاقے بارش اوراس کے نتیجے میں سیلاب سے متاثر ہیں۔ بالخصوص خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق، خیبر پختونخواکے شہرڈیرہ اسماعیل خان اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں بارش اوراس سے جڑے حادثات میں کم سے کم 8 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ جنھیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ان میں 26 زخمیوں کومرہم پٹی کے بعد گھربھیج دیا گیا۔

تیزہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش کے سبب کئی علاقوں میں درخت گرگئے جس س ے آمدورفت میں رخنہ پڑا۔ کئی مقامات پربجلی کے تارٹوٹ گئے جس کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثرہوئی۔
شمالی و جنوبی وزیرستان اورپشاورمیں بادل خوب برسے۔ بارش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جس سے بالائی علاقوں میں تودے گرنے اورلینڈ سلائڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

راجدھانی اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کادور جاری ہے۔ مسلسل بارش کے سبب نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ بارش کا رہائشی علاقوں میں گھس گیا۔ اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد راول ڈیم کے اسپل وے کھول دیئے گئے ہیں ۔ شدید بارش کے باعث مارگلہ ہلز پر ٹریل دو، تین، چار اور پانچ آج بند رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نےآئندہ 72 گھنٹوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے شدید سے شدیدتربارش کی پیش گوئی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو میں آج سے تیز بارش ہوسکتی ہے۔ حکام کی جانب سے عوام اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دریائے گلگت کے بہاؤ میں اضافے کے خدشہ کے پیش نظر دریا سے ملحقہ تمام ہوٹلز کو بند کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے تناظر میں وزیراعظم  شہبازشریف نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی  تیاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے فوری ردعمل کی صلاحیت ضروری ہے تاکہ نقصانات کو کم سے کم رکھا جا سکے۔محکمہ وسمیات کے مطابق مزید دو دور کی بارش متوقع ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سمیت ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیلاب  متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں۔
۔ انہوں نے کہا کہ ہر متاثرہ شخص تک امدادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔