فوٹو رائٹرز
عمران خان صحت مند ہیں اور خیریت سے ہیں ۔ ہمشیرعظمیٰ خانم نے اڈیالہ جیل میں بھائی عمران خان سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے ساتھ ہی ، پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے
عمران خان صحت مند ہیں اور خیریت سے ہیں ۔ ہمشیرعظمیٰ خانم نے اڈیالہ جیل میں بھائی عمران خان سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے ساتھ ہی ،
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، عمران خان سے ملاقات کے بعد عظمٰی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی صحت مند ہیں ۔ انھوں نے عمران خان کی صحت سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا۔
عظمیٰ خانم نے بتایا کہ،عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں ذہنی اذیت دی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ، جیل انتظامیہ کی وضاحت کے مطابق، آج(منگل) عران خان سے اہل خانہ اور وکلاء کی ملاقات کا دن تھا۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب تحریکِ انصاف کی جانب سے مسلسل عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
پارٹی قیادت اور اہلِ خانہ کو عدالت کے احکامات کے باوجود سابق وزیرِاعظم سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی تھی ۔ جیل انتظامیہ اور حکومت کی سرد مہری کے سبب پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج اور پھر جیل کے باہر بھی احتجاج کی کال دی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی ٹی آئی 7 دسمبرکو پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
حالیہ کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مسلسل کوششوں اور 16 گھنٹے کے دھرنے کے باوجود عمران خان سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی،جس کے بعد پارٹی قیادت نے احتجاج کی کال دی۔
پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ144 کردی گئی تھی اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی پہلے سے نافذ ہے۔
اسلام آباد میں 18 نومبر سے دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ راولپنڈی انتظامیہ نے احتجاج کی حالیہ کال کے بعد تین روز کے لیے پابندی کا نوٹیفکیش ن جاری کیا۔
عمران خان کے اہلِ خانہ کو بھی کئی ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی، جس کے باعث ان کی صحت اور سلامتی کے تعلق سے خدشات پیدا ہوئے، تاہم سرکاری اور پی ٹی آئی ذرائع دونوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بالکل خیریت سے ہیں۔




