مانچسٹرٹیسٹ میں انگلینڈڈرائیونگ سیٹ پر، میزبان ٹیم کو186 رن کی سبقت ،روٹ نے رقم کی تاریخ

Published On: 26 July, 2025 02:56 AM

Abdullah Aabid : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
مانچسٹرٹیسٹ میں انگلینڈڈرائیونگ سیٹ پر، میزبان ٹیم کو186 رن کی سبقت ،روٹ نے رقم کی تاریخ

مانچسٹرمیں روٹ نے بنائی سنچری،رقم کی تاریخ(فوٹورائٹرز)

England Vs India Manchester Test:اولڈٹریفورڈ یں میزبان انگلینڈمضبوط پوزیشن میں ہے۔ بلے بازوں ک شاندارکارکردگی کی بدولت اسے 186 رن کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

 

 
 
مانچسٹراولڈٹریفورڈ میں انگلینڈ پول پوزیشن پر ہے یعنی اس کی پوزیشن مضبوط ہے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر میزبان ٹیم نےپہلی باری  میں 7 وکٹ کے نقصان پر 544 رن بنا لیے ہیں۔ کپتان بین اسٹوکس (77) اور لیام ڈاسن  21 رن بناکرکریز پر موجود ہیں۔

جوروٹ کا کارنامہ
اس سے قبل تیسرے دن انگلینڈ نے اپنے جمعرات کے اسکور 2 وک پر 225 رن  سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ جو روٹ نے مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے روز کیریئر کی 38ویں سنچری بنائی اور اس شاندار اننگز کے ساتھ انہوں نے کئی ریکارڈبھی سرانجام دیے تاہم روٹ کا سب سے بڑا کارنامہ کینگرو کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دگجوں  میں دوسری پوزیشن پر قبضہ کرنا تھا۔ روٹ نے تیسرے دن اننگز کا 120 واں رن بنا کر پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ روٹ نے یہ کارنامہ تیسرے اور دوسرے سیشن کے اختتام پر انجام دیا۔ روٹ نے شاندار150رن بنائے اورانگینڈ کو بڑے اسکور تک پہنچنے میں اہم کردارادا کیا۔آئیے جانتے ہیں کہ ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ 5 بلے باز کون ہیں۔


ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ 5 بلے باز
رن                بلے باز

15921     سچن ٹنڈولکر

13379*     جو روٹ

13378      رکی پونٹنگ

13289     جیک کیلس

13288    راہل ڈریوڈ  
 

 یہ انگلینڈ میں روٹ کی 23ویں ٹیسٹ سنچری ہے جو پونٹنگ، کیلس اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کے ساتھ گھریلو ٹیسٹ میں کسی بھی کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ سنچری ہے۔


دوسرے دن کے مقابلے تیسرے دن پچ بلے بازی کے لیے آسان نظرآئی۔ تاہم ٹیم انڈیا کے گیندبازوں نے دوسرے دن سے بہتر گیند بازی کی لیکن وہ وکٹیں لینے میں ناکام رہے جب بھارت کے تمام ’تیر‘ گیندبازی کے آپشن خیم ہوگئے تو واشنگٹن سندر کو کامیابی دلانے کی ذمہ داری سونپی گئی اورانھوں نے کپتان کو مایوس نہیں کیا۔سندر نے وقفے وقفے سے دو وکٹیں لے کر بھارتی شائقین کو خوشی دی لیکن ایک سرے پر جو روٹ بغیر کوئی موقع دیئے اپنے انداز میں رن بناتے رہے۔روٹ نےکپتان بین اسٹوکس کے ساتھ بھیٹیم ے لیے رن بٹورے۔ 


مضبوط پوزیشن میں انگلینڈ
انگلینڈ ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔ میزبان ٹیم 186 رن سے آگے ہے اورتین وکٹیں ابھی ہاتھ میں ہیں۔ دن کا آخری اوور محمد سراج نے کیا۔  تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ کا اسکور 7 وکٹ پر 544 رن تھا۔ ریٹائرڈ ہرٹ کے بعد کپتان بین اسٹوکس ایک بار پھر لوٹے ہیں اور وہ 77 رنز پر ہیں جب کہ دوسرے اوور پر لیام ڈاسن 21 رنز بنانے کے بعد پچ پر کھڑے ہیں۔ اور میزبان ٹیم کی اب تک مجموعی برتری 186 رنز ہو چکی ہے۔ تیسرے دن سندر سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ چوتھے دن کا صبح کا سیشن بہت اہم ہوگا، جہاں ہندوستانی گیند باز انگلینڈ کو جلد از جلد سمیٹنے کی پوری کوشش کریں گے اور اس کی مجموعی برتری کو 200 سے آگے جانے سے روکیں گے۔