ایشیاکپ2025کےشیٹول کا اعلان(فوٹو رائٹرز)
Asia Cup T20 Schedule:ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ پرچھائے غیریقینی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ x پر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ۔ٹورنامنٹ 9-28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (UAE) میں ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ پرچھائے غیریقینی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ x پر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ۔ٹورنامنٹ 9-28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (UAE) میں ہوگا۔ شیڈول کے مطابق، بھارت اور پاکستان کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ اتوار (14 ستمبر) کو دبئی انٹرنیشنل ا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہیں اور شیڈول کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر اتفاق ہو گیا تو دونوں کٹرحریف ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ایک بار نہیں بلکہ تین بار آمنے سامنے ہو سکتے ہیں۔ 14 ستمبر کے بعد شائقین ایک بار پھر 21 ستمبر کو سپر فور میں ایک اور ٹکر دیکھ سکتے ہیں۔ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ان ٹیموں کو2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارت،پاکستان، یو اے ای اور عمان کو گروپ’A‘ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ ’B‘ میں شامل ہیں۔
ٹیم انڈیااس دن کرے گی مہم کی شروعات
ٹیم انڈیااپنی مہم کا آغاز 10 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کرے گی ۔ٹیم انڈیا اپنے سبھی میچ دبئی میں کھیلےگی۔ گروپ اے میں بھارت، پاکستان، یو اے ای اور عمان ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ اے سی سی 19 میچوں کے اس ٹورنامنٹ کے لیے 17 رکنی ٹیم کو اجازت دے گی اور یہ میچ دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔
کٹرحریف ٹیمیں بار ٹکراسکتی ہیں
ٹورنامنٹ کی میزبانی BCCI کررہا ہے، لیکن یہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو رہا ہے کیونکہ ہندوستان اور پاکستان نے باہمی طور پر دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کی وجہ سے 2027 تک صرف نیوٹرل مقامات پر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ براڈکاسٹرز کے ساتھ اے سی سی کے معاہدے کے مطابق، ہندوستان اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہیں اور انہیں سپر فور مرحلے میں بھی ایک دوسرے کا سامنا کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔ اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچ جاتی ہیں تو ٹورنامنٹ میں تیسرے میچ کا بھی امکان ہو گا
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ
ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 9ستمبرکو افغانستان اور ہانگ کانگ کے بیچ ہوگا۔ دوسرا میچ 10ستمبرکوبھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 12 ستمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا۔ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کا دوسرا میچ 21 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، پاکستان اور بھارت سپر فور میں پہنچے تو ان کا مقابلہ 21 ستمبر کو ہو گا۔
ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے لیے ہندوستان کا شیڈول
تاریخ میچ
10 ستمبر بھارت بمقابلہ متحدہ عرب امارات
14 ستمبر بھارت بمقابلہ پاکستان
19 ستمبر بھارت بمقابلہ عمان
سپر فور ایونٹس
20 ستمبر: B1 بمقابلہ B2
21 ستمبر A1 بمقابلہ A2 (متوقع بھارت بمقابلہ پاکستان میچ)
23 ستمبر A2 بمقابلہ B1
24 ستمبر A1 بمقابلہ B2
25 ستمبر A2 بمقابلہ B2
26 ستمبر A1 بمقابلہ B1
28 ستمبر فائنل




