ٹیم انڈ یا کی ’دوسری دیوار‘ چیتیشورپُجارا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان،مداحوں کا ادا کیا شکریہ

Published On: 24 August, 2025 02:16 PM

Abdullah Aabid : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
ٹیم انڈ یا کی ’دوسری دیوار‘ چیتیشورپُجارا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان،مداحوں کا ادا کیا شکریہ

چیتیشورپُجارا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان(فوٹو رائٹرز)

Cheteshwar Pujara Retires: ٹیم انڈیا کے بلے باز چیتشور پجارا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے۔ 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے آخری بار ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

 ٹیم انڈیا کی’ دوسری دیوار‘ چییتشورپُجارا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ  لے لی ہے۔ پُجارا ٹیسٹ ٹیم سے لمبے عرصے سے باہرتھے اورواپسی کی بھرپورکوشش کررہے تھے۔ پجارا نے آخری بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 2023 میں اوول میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد انہیں ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔بلآخر،چیتیشور پجارا نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پرپُجارا نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اعلان کیا۔اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ ٹیم انڈیا کی جرسی پہننا،قومی ترانہ گانا اورمیدان پرہر باراپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ایک ایسا تجربہ تھا جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ وہ آگے لکھتے ہیں کہ جس طرح تمام اچھی چیزوں کا اختتام ہوتا ہے،میں نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے
اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ اداکیا ہے۔
 
 

چیتیشورپجارا ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ٹیسٹ ٹیم کا ایک اہم ستون رہے۔

چیتشور پجارا کا کیریئر

چیتشور پجارا نے ٹیم انڈیا کے لیے 103 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 7195 رن بنائے۔ان میں 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 5 ون ڈے بھی کھیلے جس میں انہوں نے صرف 51 رن بنائے۔ پجارا نے ٹیسٹ میں تین ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔ 2012 میں انہوں نے احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف 206 رن کی ناقابل شکست باری کھیلی ۔ یہ ان کے کیریئر کی سب سے بڑی اننگز تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2013 اور 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں ڈبل سنچریاں بنائیں۔

ٹیم انڈیا کی دوسری دیوار
2012 میں راہل دراوڈکی سبکدوشی کے بعدپجارا نے کئی برسو ں تک ٹیم انڈیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 بلے باز کا کردار ادا کیا اور بھارت کی ’دوسری دیوار‘ کے طور پر کئی یادگار باریاں کھیلیں۔

پجارا کی5 بہترین اننگز 

206* بمقابلہ انگلینڈ،احمدآباد (2012)
 204 بمقابلہ آسٹریلیا، حیدرآباد (2013)
153 بمقابلہ جنوبی افریقہ، جوہانسبرگ (2013)
145 بمقابلہ سری لنکا، کولمبو (2015)
106 بمقابلہ آسٹریلیا، میلبرن (2018)