لیگ اسپینرامت مشرانے کرکٹ کو کہا الوداع، مداحوں کا ادا کیا شکریہ

Published On: 06 September, 2025 05:39 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
لیگ اسپینرامت مشرانے کرکٹ کو کہا الوداع، مداحوں کا ادا کیا شکریہ

امت مشرانے کرکٹ کو کہا الوداع(فوٹو اے این آئی)

Amit Mishra Retires: ٹیم میں مستقل جگہ بنا پانے میں ناکام رہے لیگ اسپینرامت مشرا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔انھوں نے حمایت کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امت مشرا نے آخری بار2017میں ملک کی نمائندگی کی۔



2003سے قومی کرکٹ میں اپنی جگہ بنانے والے لیگ اسپینرامت مشرا نے2017میں ملک کی آخری بارنمائندگی کی۔بڑھتی عمر اورچوٹ سے پریشان امت مشرا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔ وہ اب  میدان میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔انھوں نےکرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ قومی سطح پران کا کرکٹ کیرئیر  15 سال پر محیط تھا۔


42 سالہ امت مشرا، جو آخری بار بھارت کے لیے 2017 میں کھیلے تھے، 2024 تک آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے امت مشرا نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان کیا۔انھوں نے بار بار زخمی ہونے اور نوجوانوں کو مواقع دینے کے پیش نظرریٹائرمنٹ کااعلان کیا۔


انرنیشنل کیرئیر کے دوران،امت مشرا نے 22 ٹیسٹ، 36 ون ڈے اور 10 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے  اور تمام فارمیٹس میں 156 وکٹیں حاصل کیں۔ مشرا نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ 25 سال بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ ایک ایسا کھیل جو میرا پہلا پیار اور میری خوشی کا سب سے بڑا وسیلہ رہا

۔امت مشرا نے  مزیدکہا کہ ابتدائی دنوں کی جدوجہد اور قربانیوں سے لے کر میدان میں ناقابل فراموش لمحات تک، ہر باب ایک ایسا تجربہ رہا ہے جس نے میری شخصیت سازی میں اہم کردارادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ سفر بےشماراحساسات و جذبات سےپُر ہے۔مشرا نے  بی سی سی آئی، ہریانہ کرکٹ ایسوسی ایشن، اپنے کوچ ،عملے اور، ساتھیوں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ اد کیا، جن کے اعتماد اور حمایت نے انھیں ہر قدم پرتقویت دی۔


امت مشرا آخری بار ملک  کے لیے 2017 میں کھیلے تھے۔اس کے بعد سے امت مشرا گھریلو کرکٹ میں سرگرم رہے۔آئی اپی ایل میں مشرا مسلسل2024  تک  ایکٹو رہے ۔ان کا آئی پی ایل میں آخری میچ  راجستھان رائلز کے خلاف تھا۔  آئی پی ایلمیں انہوں نے 161 میچوں میں 174 وکٹیں  لیں ۔آئی پی ایل میں انھوں نے ایک دو نہیں تین بار ہیٹرک کی۔وہ ایسا کرنےوالے اکلوتے گیندباز ہیں۔