ایشا کپ کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری، ٹیم انڈیا پہنچی دُبئی ، 9 ستمبرسے ٹورنامنٹ کا آغاز

Published On: 06 September, 2025 05:46 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
ایشا کپ کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری، ٹیم انڈیا پہنچی دُبئی ، 9 ستمبرسے ٹورنامنٹ کا آغاز

ٹیم انڈیا پہنچی دُبئی(فوٹو خلیج ٹائمز)

Asia Cup 2025:ٹیم انڈیا ایشیا کپ کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے۔ایشیا کپ کا باقاعدہ آغاز 9 ستمبرسے ہوگا۔ ٹیم انڈیا اپنی مہم کی شروعات10 ستمبرسے کرے گی۔


ایشیا کپ کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ میزبان انڈیا دُبئی پہنچ گئی ہے۔ایشیا کپ کا آغاز9ستمبر سے ہونے جارہا ہے۔ ٹیم انڈیا کے ٹی 20 کپتان سوریہ کمار یادیو، اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر  دبئی پہنچ گئے ہیں۔اس بار ٹیم ایک ساتھ ممبئی سے یو اے ای کے لیے روانہ نہیں ہوئی ہے بلکہ الگ الگ شہروں سے الگ الگ گروپ میں کھلاڑی دبئی پہنچے ہیں۔

کپتان سوریہ کمار یادو، آل راؤنڈر شیوم دوبے، بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک، ہاردک پانڈیا دبئی پہنچنے والے پہلے گروپ کے کھلاڑی تھے۔ ہرشیت رانا، کلدیپ یادو، رنکو سنگھ اور ابھیشیک شرما جیسے کھلاڑیوں کا بیچ دبئی پہنچنے والا دوسرا دستہ تھا۔ اس کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بھی دبئی ایئرپورٹ پراسپاٹ کیا گیا۔10  ستمبرکو یو اے ای سے ٹیم انڈیا کا پہلا میچ ہوگا اس کے بعد 14ستمبر کو دبئی میں ہونے والے ہائی وولٹیج میچ میں اس کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔

 ہندوستان ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کررہا ہے۔ٹیم  پریکس کرے گی۔ماحولیات سے ہم آہنگی کے لیے پریکٹس میچ بھی اہمیت  رکھتے ہیں لیکن اتنے کم  وقت میں ٹیم انڈیا کوئی پریکٹس میچ کھیلے گی؟ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

ٹیم انڈیانے آخری بار فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے پہلے ٹی 20 میچ کھیلا تھا جب انگلینڈ نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ٹیم انڈیا کے کوچ گوتم گمبھیر انٹرا اسکواڈ میچوں کے حق میں ہیں کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو پریکٹس میچوں سے زیادہ کھیلنے کا وقت ملتا ہے۔


ایشیا کپ کے لیے ٹیم  کی بناوٹ کچھ اس طرح ہے۔سوریہ کمار یادیو (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)،ہاردک پانڈیا، ابھیشیک شرما، رنکو سنگھ،، شیوم دوبے، اکسر پٹیل، تلک ورما،، جیتیش شرما،جسپریت بمرا، سنجو سیمسن، ارشدیپ سنگھ، ورون چکروتی،کلدیپ یادو اور ہرشت رانا

ریزروکھلاڑی(ٹیم کے ساتھ جو دُبئی نہیں گئے ضرورت پڑنے پرہی انھیں بھیجا جائے گا) یشسوی جیسوال، واشنگٹن سندر،،پرسدھ کرشنا، دھرو جورل اور ریان پراگ