ایشیا کپ: انڈیا پاکستان کے بیچ فائنل ( فوٹوانسٹاگرام)
Asia Cup Final Between Ind vs Pak: دبئی میں آج انڈیا اورپاکستان کے درمیان خطابی مقابلہ ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ایشیا کپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
Asia Cup Final Between Ind vs Pak: دبئی میں آج انڈیا اورپاکستان کے درمیان خطابی مقابلہ ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ایشیا کپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹیم انڈیا کپ کی مضبوط دعویدار ہے۔ ٹورنامنٹ میں سوریہ کمار یادو کی ٹیم جیت کی لہروں پرسوار ہوکر فائنل تک پہنچی ہے جبکہ پاکستان کی نیّا ہچکولے کھاتی، تیزوتند لہروں کے تھپیڑوں کو جھیلتی ہوئی یہاں تک پہنچی ہے۔
ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کے ہاتھوں پاکستان کو ایک نہیں بلکہ دو بار ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آج دونوں ٹیمیں ایک بارپھر بھڑرہی ہیں ۔ شائقین کو اچھے کرکٹ کی اُمید ہے۔ایشیا کپ کا آغاز 1984 میں ہوا تھا۔ ٹیم انڈیانے ایشیا کپ8 جبکہ پاکستان 2نے دوباراپنے نام کیا ہے۔
دبئی میں دفاعی چیمپین انڈیا خطاب کا دفاع کرنے اترے گی تو پاکستان تیسری بارایشیا کپ اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔ ٹیم انڈیا اب تک چیمپین کی طرح ٹورنامنٹ میں کھیلی ہے اور اس کی کارکردگی شاندار اور جیت مؤثر رہی ہے۔
ایشیا کپ 2025 میں ٹیم انڈیا کا مظاہرہ
حریف نتیجہ جگہ تاریخ
یو اے ای 9 وکٹوں سے جیت دبئی 10 ستمبر
پاکستان 7 وکٹوں سے جیت دبئی 14 ستمبر
عمان 21 رن سے جیت ابوظہبی 19 ستمبر
پاکستان 6 وکٹوں سے جیت دبئی 21 ستمبر
بنگلہ دیش 41 رن سے جیت دبئی 24 ستمبر
ایشیا کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان کا مظاہرہ ملا جلا رہا ہے۔
ایشیا کپ میں پاکستان کا مظاہرہ
حریف نتیجہ جگہ تاریخ
عمان 93 رن سے جیت دبئی 12 ستمبر
انڈیا 7 وکٹوں سے ہار دبئی 14 ستمبر
یو اے ای 41 رن سے جیت دبئی 17 ستمبر
انڈیا 6 وکٹوں سے ہار دبئی 21 ستمبر
سری لنکا 5 وکٹوں سے جیت ابوظہبی 23 ستمبر
بنگلہ دیش 11 رن سے جیت دبئی 25 ستمبر
بھارت نے بنگلہ دیش کو 41 رن سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رن سے زیرکرکے فائنل میں اپنی جگہ پکی کی ۔ فائنل میں ٹیم انڈیا کو نفسیاتی برتری حاصل ہوگی کیونکہ رواں ایشیا کپ میں پاکستان کووہ دو بار شکست دے چکی ہے اور وہ جیت کے اس سلسلے کوبرقراررکھتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کی کوشش کرے گی جب کہ پاکستان اس اہم میچ میں بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔
ٹیم انڈیا اب تک 8 بار ایشیا کپ جیت چکی ہے جب کہ پاکستان نے دو بار ٹائٹل جیتا ہے۔ مین ان بلو 1984، 1988، 1990-91، 1995، 2010، 2016، 2018 اور 2023 میں ایشیا کپ اپنے نام کیا ہے اور اگر آج اسے جیت حاصل ہوتی ہے تو یہ اس کی نویں ٹرافی ہوگی جبکہ پاکستان اب تک دو بار چیمپئن بن چکا ہے۔ پاکستان نے یہ ٹورنامنٹ سال 2000 اور 2012 میں جیتا تھا۔




