پرتھ میں انڈیا پست ، آسٹریلیا نے 7 وکٹ سے ہرایا، روہت اور کوہلی کا نہیں چلا جادو

Published On: 19 October, 2025 08:34 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
پرتھ میں انڈیا پست ، آسٹریلیا نے 7 وکٹ سے ہرایا، روہت اور کوہلی کا نہیں چلا جادو

پرتھ میں آسٹریلیا کی جیت (فوٹو اے ایف پی)

تین میچوں کی ونڈے سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پرتھ میں بارش سے متاثرہ پہلے ونڈے میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 7 وکٹ سے ہرایا ۔ میزبان آسٹریلیا نے 21.1 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 131 رن بنا لیے ۔ کپتان مچل مارش کے ناقابل شکست 46 رن بنائے ۔ ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے تحت آسٹریلیا کو 131 رن کا ہدف دیا گیا تھا۔

 


پرتھ میں آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو زیر کیا۔ میزبان نے مقررہ ہدف تین وکٹ کھو کر حاصل کرلیا ۔

تین میچوں کی ونڈے سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پرتھ میں بارش سے متاثرہ پہلے ونڈے میں آسٹریلیا نے انڈیا کو  7 وکٹ سے ہرایا ۔  میزبان آسٹریلیا نے 21.1 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان  پر 131 رن بنا لیے ۔ کپتان مچل مارش کے ناقابل شکست 46 رن بنائے ۔ ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے تحت آسٹریلیا کو 131 رن کا ہدف دیا گیا تھا۔

حالانکہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی ۔ سلامی بلے باز ٹریوس ہیڈ (8 رن) بنا کر ارشدیپ کا شکار ہوئے ۔ اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی اسکور10 رن تھا ۔ اس کے بعدمیٹ شارٹ (8 رن) بھی جلد پیویلین لوٹے۔ پے درپے دو جھٹکوں کے بعد کپتان مارش اور وکٹ کیپر بلے باز جوش فلپ نے تیسری وکٹ کے لیے 55 رن کی شراکت داری کے ساتھ فتح کی بنیاد رکھی۔

فلپ 29 گیندوں پر 37 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے دو چھکے اور تین چوکے لگائے۔ رینشا 24 گیندوں پر 21 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مارش 52 گیندوں پر 46 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے تین چھکے اور دو چوکے لگائے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی۔ بھارت کو پہلا جھٹکا روہت شرما کے روپ میں لگا۔ روہت (8 رن) بنا کر پیزل ووڈ کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد،وراٹ کوہلی بھی کھاتہ کھولے بغیر پیویلین لوٹے۔ روہت اور کوہلی کی واپسی کا انتظار کررہے مداحوں کو مایوسی ہوئی ۔ دونوں چیمپیئنز ٹرافی کے بعد پہلی بار ایکشن میں نظر آئے لیکن کوئی خاص مظاہرہ نہیں کرپائے۔

ان دونوں کے بعد کپتان شبمن گل بھی (10 رن) بنا کر نیتھن ایلس کی گیند پر وکٹ کے پیچھے لپکے گئے۔ ایک موقع پر ٹیم انڈیا25رن پر 3وکٹ گنوا چکی تھی۔ اسی دوران بارش نے میچ میں پہلی باررخنہ ڈالا۔اس وقت اکشر اور ایئر لڑکھڑاتی باری کو سنبھالنے کی کوشش کررہے تھے۔اس کے بعد وقفے وقفے سے بارش کھیل میں خلل ڈالتی رہی ۔ بار بار ہونے والی بارش کے باعث میچ کو 50 کی بجائے 26 اوور تک محدود کر دیا گیا۔

کے ایل راہل نے 31 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 38 رن جبکہ اکشر پٹیل نے 38 گیندوں پر 31 رن بنائے۔ ان دونوں کی وجہ سے ہی ٹیم انڈیا 136 تک پہنچ گئی۔ شریاس ایر 11 رن اور واشنگٹن سندر 10 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نتیش کمار ریڈی نے 2 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر ناقابل شکست 19 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک اور نیتھن ایلس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ہیزل ووڈ، مچل اوون اور میتھیو کنہ مین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔