ایڈیلیڈ میں چلے گا وراٹ کا بلہ؟ ریکارڈ توہے شاندار، شائقین کوکوہلی کے بلے سے رنوں کی بارش کا انتظار

Published On: 23 October, 2025 12:44 AM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
ایڈیلیڈ میں چلے گا وراٹ کا بلہ؟ ریکارڈ توہے شاندار، شائقین کوکوہلی کے بلے سے رنوں کی بارش کا انتظار

ایڈیلیڈ میں وراٹ کا شاندارریکارڈ( فائل فوٹو آئی سی سی،اے این آئی)

پرتھ میں وراٹ کوہلی صفرپر آؤٹ ہوئے تومداحوں کومایوسی ہوئی۔ تین میچوں کی ونڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ جمعرات کو ایڈیلیڈ میں ہےاور اس میدان پروراٹ کوہلی کا ریکارڈ شاندار ہے۔



انڈیا۔آسٹریلیا کے بیچ تین میچوں کی ونڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ ایڈیلیڈ اوول میں ہے۔ پرتھ کی ناکامی کے بعد ، مداحوں کو وراٹ کوہلی سے ایڈیلیڈ میں شاندار پرفارمنس کی اُمید ہے۔ ایڈیلیڈ میں وراٹ کوہلی کاریکارڈ بھی شاندار ہے  ۔ پرتھ میں بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑ ا تھا۔  

ایڈیلیڈ اور وراٹ  کوہلی

ایڈیلیڈ اوول میں  وراٹ کوہلی کا ریکارڈ شاندارہے۔ انہوں نے اس  میدان  پر 12 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جس میں 65 کی اوسط سےانھوں نے 975 رن بنائے۔اُن میں  پانچ سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ، اگر وراٹ  کوہلی ایڈیلیڈ اوول میں سنچری بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں  تو وہ اس  میدان کی تاریخ میں تین ون ڈے سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔

ایڈیلیڈ میں آج تک کسی بلے باز نے دو سے زیادہ سنچریاں اسکور نہیں کی ہیں لیکن وراٹ  کوہلی کے پاس ایڈیلیڈ میں تین سنچریاں بنا کر تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔