صحت نعمت ، اچھی صحت کے لیے کریں چہل قدمی، حالیہ تحقیق میں ہوا انکشاف

Published On: 10 August, 2025 06:17 PM

Abdullah Aabid : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
صحت نعمت ، اچھی صحت کے لیے کریں چہل قدمی، حالیہ تحقیق میں ہوا انکشاف

چہل قدمی کے فوائد(تصویرistockphoto)

Does walking helps lower dementia risk:صحت نعمت ہے۔اچھی صحت کی خواہش ہرکسی کی ہوتی ہے۔آج کی مصروف ترین اورتیزرفتار زندگی میں وقت کی کمی کے باعث ورزش کرنا یا جم جانا بیشتر لوگوں کے لیے مشکل ہے۔ ۔حالیہ یحقیق میں چہل قدمی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات ہوئےہیں ۔ باقاعدگی سے تیز چہل قدمی صحت کے لیے مفید ہوسکتی ہے۔

 
  
تندرستی ہزارنعمت ہے لیکن اس نعمت کے تحفظ کے لیے آپ کیا کررہے ہیں؟خود کے لیے کتنا وقت نکالتے ہیں۔کیاآپ ورزش کرتے ہیں؟ کھانا پینا،اٹھنا بیٹھنا ،چلنا پھرنا کیسا ہے؟ اگرآپ اپنی روزمرہ زندگی سے اپنے لیے وقت نکال کرورزش نہیں کرسکتے ۔ جم نہیں جاسکتے۔اس صورت میں  یقینی بنائیں کہ آپ اپنے دن سے کچھ وقت نکالیں اور تیز چہل قدمی کریں۔
 
پیدل چلنا ایک ہلکی پھلکی، کم اثر والی ورزش ہے جسے کوئی بھی آسانی سے اختیار کر سکتا ہے۔بیشتراُمور بیٹھ کرانجام دیئے جاتے ہیں ۔اس طرز زندگی کو بہت سی بیماریوں جیسے ہائی بلڈ پریشر ، ہائی بلڈ شوگر یا ذیابیطس، کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ، وغیرہ کی بنیادی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔تاہم، صرف پیدل چلنا کافی نہیں ہے، آپ کو چلنے کی رفتار کو مدنظر رکھنا ہوگا۔
 
اگر آپ روزانہ چہل قدمی کو عادت بنا لیتے ہیں تو اس سے دماغی تنزلی کا خطرہ کم کرسکتے ہیں، خاص طور پر ایسے افراد جن میں جینیاتی طور پر الزائمر امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔یہ انکشاف کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کلگری(Calgary) یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کے یہ بات سامنے آئی ہے۔اس تحقیق میں 70 سے 79 سال کی عمر کے لگ بھگ تین ہزار افراد کو شامل کیا گیا۔دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ان افراد کی چہل قدمی کے معمول کا جائزہ 10 سال تک لیا گیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو افراد چہل قدمی کے معمول کو برقرار رکھتے ہیں یا وقت کے ساتھ چلنے کی رفتار کو بڑھاتے ہیں، ان کے مختلف دماغی افعال جیسے تجزیہ کرنے کی رفتار میں نمایاں بہتری آتی ہے۔تحقیق کے مطابق چہل قدمی کا فائدہ ان افراد میں بہت زیادہ نمایاں ہوتا ہے جن میں الزائمر امراض سے متاثر ہونے کا جینیاتی خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
 
محققین نے بتایا کہ، ہم جانتے ہیں کہ عمر گزرنے کے ساتھ لوگ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے لگتے ہیں اور جسمانی سرگرمیاں گھٹ جاتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم لوگوں کو مشورہ دینا چاہتے ہیں کہ وہ بیٹھنے کے وقت میں کمی لاکر چہل قدمی کے وقت میں اضافہ کریں۔
الزائمر(Alzheimer) امراض کو ڈیمینشیا(Dementia) کی سب سے سنگین قسم قرار دیا جاتا ہے۔اس میں دماغ میں ایسا نقصان دہ مواد اکٹھا ہو جاتا ہے جو خلیات کے افعال کو نقصان پہنچاتا ہے۔
 
جب عصبی خلیات اس زہریلے مواد کے باعث مرنے لگتے ہیں تو الزائمر(Alzheimer) کے شکار افراد کی یادداشت ختم ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ جسمانی تنزلی کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ابھی تک اس مرض کا کوئی علاج موجود نہیں تو اس سے بچنا ہی بہترین ہوتا ہے۔محققین کےمطابق، روزانہ جتنی آپ چہل قدمی کریں گے، الزائمر سے متاثر ہونے کا خطرہ اتنا کم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ روزانہ کتنے قدم چلنے سے الزائمر امراض سے بچنا ممکن ہے، فی الحال بس یہ کہہ سکتے ہیں کہ جتنی زیادہ چہل قدمی کریں گے، اتنا بہتر ہے۔اس سےپہلے 2022 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جو افراد روزانہ 3800 قدم چلتے ہیں، ان میں ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔اس نئی تحقیق کے نتائج جلد الزائمر ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے۔