کھجورمکمل غذا
کھجورمکمل غذا ہے اورغذایت سے بھرپوربھی۔یہ متعدداقسام کا ہوتا ہے۔کھجور میں کیلوریزکی مقداردوسرے خشک میواجات کی بہ نسبت زیادہ ہوتی ہے۔خشک اور تازہ کھجوریں یوں تو سال بھردستیاب ہوتی ہیں لیکن بہترین تازہ کھجور ملنے کا وقت نومبر اور جنوری کے درمیان ہے۔
کھجورغذایت سےہے بھرپور، جانیں 7حیرت انگیزفوائد
کھجورمکمل غذا ہے اورغذایت سے بھرپوربھی۔یہ متعدداقسام کا ہوتا ہے۔کھجور میں کیلوریزکی مقداردوسرے خشک میواجات کی بہ نسبت زیادہ ہوتی ہے۔خشک اور تازہ کھجوریں یوں تو سال بھردستیاب ہوتی ہیں لیکن بہترین تازہ کھجور ملنے کا وقت نومبر اور جنوری کے درمیان ہے۔
کھجور کے غذائی اجزا
کھجور کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔ اورہرقسم غذایت سے بھرپورہے۔اگر اس کی غذائیت کو دیکھا جائے تو تیس گرام کھجور (پانچ دن لگاتار ایک کھجور) میں مندرجہ ذیل غذائی اجزا ہوتے ہیں۔
81 کیلریز
ایک گرام پروٹین
0.1 چکنائی
20.4 گرام کاربوہائیڈریٹس
20.4 گرام چینی
1.6 گرام فائبر
210 ملی گرام پوٹاشیئم
کھجورکے 7 حیرت انگیزفوائد
حفاظتی اینٹی آکسیڈنٹس سے مالا مال
اینٹی آکسیڈنٹس بیماریوں کے خلاف لڑنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کھجور اینٹی آکسیڈنٹ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو فری ریڈیکلز کے نقصانات سے بچاتے ہیں، جس کی وجہ سے بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔کھجوروں میں کیروٹینائڈز، فلاوونائڈز، اور فینولک ایسڈ جیسے اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس اور جسم میں ہونے والی قدرتی سوزش کے خطرات کو بھی کم کرتے ہیں۔
دل کی صحت کے لیے بہترین
کھجور، متوازن مقدار میں پوٹاشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ پوٹاشیم ایک نہایت ضروری معدنیات ہے۔ یہ جسم میں الیکٹرو لائٹس کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم بلڈ پریشر، نبض، اور اعصابی نظام کو بہتر بنانے میں بھی معاون ہے۔ ماہرین کے مطابق پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لاتی ہیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے معاون
کھجور میں ہڈیوں کے لیے مفیدمعدنیات ہوتے ہیں جن میں سیلینیم، کاپر، فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشم اور میگنیشم شامل ہیں جو صحت مند ہڈیوں کے لیے ضروری ہیں۔یہ منرلز ہڈیوں کے امراض کے خطرات بھی کم کرتے ہیں۔ کھجوروں میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو میٹابولائز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے معاون
کھجور میں ہڈیوں کے لیے مفیدمنرلز ہوتے ہیں جن میں سیلینیم، کاپر، فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشم اور میگنیشم شامل ہیں جو صحت مند ہڈیوں کے لیے ضروری ہیں۔ یہ منرلز ہڈیوں کے امراض کے خطرات بھی کم کرتے ہیں۔ کھجوروں میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو میٹابولائز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
جوڑوں کے درد میں کمی
موسم سرما میں زیادہ تر افراد کو جوڑوں کے درد کی شکایت ہوتی ہے جب کہ کچھ افراد تو سال بھر اس مسئلے کا شکار رہتے ہیں ۔ جوڑوں کے درد سے چھٹکارا پانے کے لیے کھجوروں کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
آنتوں اور معدے کی صحت کے لیے مددگار
ریسرچ کے مطابق کھجورمیں موجود فائبر صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ آنت کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے اور طویل عرصے تک رہنے والی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ 2015 کی ایک تحقیق میں یہ سامنے آیا کہ کھجور کو کھانے سے کولن کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ۔ کھجور میں شامل فائبر کی بدولت اور پولیفینول کی وجہ سے اس میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں۔
خوبصورت جلد
وٹامن سی اور ڈی جِلد کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے نہایت مفید سمجھے جاتے ہیں اور کھجوریں وٹامن سی اور ڈی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کھجوریں اینٹی ایجنگ خصوصیات سے بھی مالا مال ہوتی ہیں جو میلانن کو ایک جگہ جمع ہونے سے روکتی ہیں۔
مردانہ طاقت میں اضافہ
کھجوروں کو سیکڑوں برسوں سے مردانہ طاقت میں اضافے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جب کہ جدید طبی تحقیقات کے مطابق بھی کھجوریں جنسی صلاحیت کو بڑھا سکتی ہیں۔ اس لیے جو لوگ جنسی کمزوری کا شکار ہوں، ان کو باقاعدگی کے ساتھ کھجوریں استعمال کرنی چاہئیں۔




