وادی کشمیرمیں شدید سردی، آئندہ ہفتے برف و باراں کی پیش گوئی

Published On: 19 December, 2025 07:56 AM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
وادی کشمیرمیں شدید سردی، آئندہ ہفتے برف و باراں کی پیش گوئی

برف باری اور بارش کی پیش گوئی (فوٹو فائل اے این آئی)

 
وادی کشمیر میں شدید سردی پڑ رہی ہے اور چلہ کلاں کی آمدآمد ہے۔ اس بیچ،محمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔ کشمیر ویدر کے مطابق، دو مغربی ہوائوں کے وادی میں داخلے کےنتیجے میں 20 دسمبر کی شام سے 23 دسمبر کی دو پہر تک برف و باراں کا امکان ہے جس سے وادی میں جاری طویل خشک موسمی صورتحال ختم ہونے کی توقع ہے۔

کشمیرویدرکے مطابق،  20 دسمبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا لیکن  وادی کے کچھ بالائی علاقوں خصوصاً 
دراس ایکسز،سونہ مرگ،بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع کے کچھ علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔

 20 دسمبر کوپہلی جبکہ  22 دسمبر کو دوسری مغربی ہوا اس سسٹم میں شامل ہوگی جس کا اثر 23 دسمبر کی دوپہر تک رہے گا۔ ان مغربی ہوائوں کے نتیجے میں 20 دسمبر کی شام سے برف وباراں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جس کا  اثر اتوار اور پیر وار کو رہے گا۔

دو مغربی ہوائوں کے اس نظام میں داخلے کے دوران شمالی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے شدید برف باری کا امکان ہے۔کپواڑہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور بارہمولہ اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف متوقع ہے۔
اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ کچھ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

کشمیرویدرکے مطابق ، درجہ حرارت نسبتاً زیادہ ہونے سے میدانی علاقوں میں فی الوقت برف باری کا کوئی امکان نہیں ۔
وادی کے سیاحتی علاقوں گلمرگ اور سونہ مرگ میں برف باری کا امکان ہے۔

دوسری مغربی ہوا کے نتیجے میں ضلع کپواڑہ کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ قدرے درازہوسکتا ہے اوریہ عمل  منگل کی دو پہر تک جاری رہ سکتا ہے جس سے ضلع کے آس پاس کےعلاقے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

اس بیچ،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کپواڑہ، بانڈی پورہ اور گاندربل کے کچھ پہاڑی علاقوں میں 21 دسمبر کو بھاری برف باری ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ نے
مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 23 سے 29 دسمبر تک موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
30 اور 31 دسمبر کو بھی وادی میں کم و بیش اسی طرح کی موسمی صورتحال متوقع ہے۔

 

وادی کشمیر میں چلہ کلاں کتنے دنوں پر محیط ہوتا ہے؟

0 :کل ووٹ