دومشتبہ دہشت گرد گرفتار(فائل اے این آئی)
آئی ایس آئی ایس سے جڑے ایک دہشت گردماڈیول کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے دہلی اور بھوپال سے دو مشتبہ دہشت گردوں کوگرفتارکیا ہے۔
دہلی اوربھوپال سے دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار کیےگئے ہیں۔ اُن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیے گئے ہیں۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے نظام الدین ریلوے اسٹیشن اور راج گڑھ سے دودہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس آئی ایس آئی ایس کی طرز پرایک دہشت گردماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔
دونوں مشتبہ دہشت گردوں کی عمر 20 اور 26 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے ۔ پولیس کے مطابق، دونوں خودکش حملے کی سازش کررہے تھے۔ دہشت گردوں میں سے ایک کا نام عدنان ہے ۔ وہ خودکش حملے کرنے کی تربیت بھی لے رہے تھے۔
دونوں مشتبہ دہشت گردوں کے پاکستان کی آئی ایس آئی سے مبینہ روابط کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ہینڈلرز سے براہ راست رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمین کو آن لائن بنیاد پرست بنایا گیا ۔ یہ ماڈیول دہلی۔این سی آر سمیت کئی شہروں میں بم دھماکوں کی سازش رچ رہا تھا ۔ فی الحال، تفتیش جاری ہے، اور دیگر مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




