تمل ناڈو:فیکٹری سےامونیاگیس لیک ہونے کے سبب7خواتین کی موت،متعدد زیرعلاج،جانچ کاحکم

Published On: 21 June, 2026 07:32 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
تمل ناڈو:فیکٹری سےامونیاگیس لیک ہونے کے سبب7خواتین کی موت،متعدد زیرعلاج،جانچ کاحکم

(فوٹو اے آئی)

تمل ناڈو کے ایک سی فوٹ فیکٹری میں المناک حادثہ پیں آیا ہے جس کے نتیجے میں 7 خواتین کی موت ہوگئی جبکہ 60 سے زیادہ افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ وزیر اعلیٰ وجے نے حادثے کی تحقیقات کے لیے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تمل ناڈو کے علاقے منجانگرانائی (Manjangaranai) میں واقع ایک پرائیویٹ سی فوڈ پروسیسنگ یونٹ میں امونیا گیس لیک ہونے کے باعث متاثر ہوئی 7 خواتین کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق 67 متاثرین کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا۔

تروولور ضلع کی کلکٹر ایس. کویتھا کے مطابق 46 متاثرین کا علاج ویلز اسپتال میں جبکہ 21 کا علاج وینکٹیشورا اسپتال میں جاری ہے۔ شدید متاثر ہونے والے 9 مریضوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے چنئی کے گورنمنٹ اسٹینلے میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


 معاوضے کا اعلان

تمل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ سی جوزف وجے نے مہلوکین کے لواحقین کو2-2  لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔
وزیرِ اعلیٰ نے ریاست بھر میں غیرمحفوظ صنعتی یونٹس کا معائنہ کرنے کا حکم دیا تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔
 
 تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے حادثے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو  انڈسٹریل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے ڈائریکٹر،پولوشن کنٹرول بورڈ کے ممبر سیکریٹری،
 اور پبلک ہیلتھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر پر مشتمل ہے۔ سہ رکنی کمیٹی کو 24 گھنٹوں کے اندر ابتدائی رپورٹ اور تین دن کے اندر حتمی رپورٹ پیش کرنے ہدایت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ نے ریاستی آئی ٹی وزیر اور تروولور ضلع کے نگران حکام کو متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔