امریکہ میں اظہاررائے کی آزادی کولاحق خطرے پرانجلیناجولی نے کیا تشویش کااظہار،کہا میں اپنے ملک کونہیں پہچانتی

Published On: 23 September, 2025 06:58 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
امریکہ میں اظہاررائے کی آزادی کولاحق خطرے پرانجلیناجولی نے کیا تشویش کااظہار،کہا میں اپنے ملک کونہیں پہچانتی

انجلینا جولی (فوٹو پیج سکس)

امریکہ میں اظہاررائے کی آزادی کو درپیش خطرے پرآسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔اسپین کے سان سبیسٹین فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے آئیں عالمی شہرت یافتہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک سے محبت کرتی ہیں لیکن موجودہ وقت میں وہ اسے نہیں پہچانتیں۔

 امریکہ میں اظہاررائے کی آزادی کولاحق خطرے پرانجلیناجولی نے کیا تشویش کااظہار،کہا میں اپنے ملک کونہیں پہچانتی

امریکہ میں اظہاررائے کی آزادی کو درپیش خطرے پرآسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔اسپین کے سان سبیسٹین فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے آئیں عالمی شہرت یافتہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک سے محبت کرتی ہیں لیکن موجودہ وقت میں وہ اسے نہیں پہچانتیں۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ تبصرہ کیا۔
 
ان سےبطور فن کاراور بطورامریکی ، ملک میں اظہار رائے کی آزادی سے خوف زدہ ہونے کے تعلق سے سوال کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق،انجلینا جولی فلم فیسٹیول میں اپنی تازہ ترین فلم کی نمائش کے لیے اسپین آئی ہوئی تھیں۔ انجیلنا جولی نے زوردے کرکہا کہ،انھیں اپنے وطن سے محبت ہے لیکن کہیں بھی کوئی بھی چیز جو لوگوں اور معاشرے کومنقسم کرتی ہے یا اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرتی ہے میرے خیال میں بہت خطرناک رجحان ہے، یہ بہت، بہت سخت وقت ہے۔
 
انجلیناجولی کا اظہار رائے کی آزادی پریہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب  چارلی کرک کے قتل کے بعد جمی کیمل کے پروگرام کو پانچ دنوں کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔ جمی نے پروگرام کے دوران متنازع تبصرہ کیا تھا جس کے بعد،اے بی سی پر نشرہونےوالے ان کے پروگرام کو
17 ستمبر سے 22 ستمبر تک  معطل کردیا گیاتھا۔جس کی ہالی ووڈ کی شخصیات نے مذمت کی تھی ۔انھوں نے اسے امریکی میڈیا اور ثقافت میں آمرانہ رْجحانات کے خلاف متنبہ بھی کیا۔ 
 
 
 
قابل غوربات یہ ہے کہ، انجلینا جولی  لاس اینجلس اسٹیٹ Cecil B. DeMille مینشن کو فروخت  کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔آئندہ سال ان کے بچے ناکس اور ویوین کے 18 سال کے ہوجائیں گے۔اس کے بعد انجلینا بیرون ملک منتقل ہونے کی تیاری کررہی ہیں۔انھوں نے ایسی جگہ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جو ان کے خاندان کے لیے رازداری، امن اور تحفظ فراہم کرتا ہو۔
 
 
 انجلینا جولی فرانسیسی فلمساز ایلس ونوکور کی ہدایت کاری میں بنی فلم کوچر کی پروموشن کے لیےا سپین میں تھیں۔ 1999 میں انجلینا کو آسکر ایوارڈفلم ’گرل، انٹرپٹڈ‘ میں ان کے کردار کے لیے دیا گیا تھا۔
جولی نے 2013 میں چھاتی کے کینسرسے بچاؤ کے لیے سرجری کروائی تھی اور بعد میں ان کی بیضہ دانی اور فیلوپین ٹیوبیں ہٹا دی گئیں تاکہ کینسر کے خطر ے کو کم کیا جا سکے۔انجلینا جولی کی والدہ کی موت کینسر سے ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین میں کینسر پر دھیان دینا بہت اہم ہے، کیونکہ یہ ہم پراثر انداز ہوتا ہے۔