ایک دن میں تاج غائب ،بیوٹی کوئین کا ویڈیو لیک،حقیقت سے ٹکرا کرخواب ہوا چکناچور

Published On: 26 September, 2025 07:15 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
ایک دن میں تاج غائب ،بیوٹی کوئین کا ویڈیو لیک،حقیقت سے ٹکرا کرخواب ہوا چکناچور

سوفینی (Photos via สุพรรณี น้อยโนนทอง (Baby) on Facebook)

سوفینی’بیبی‘نونونتھونگ صوبائی مقابلہ حسن جیت کے تاج ہار بیٹھیں۔ ماضی کی مار ان کے حال پر پڑی اوراب مستقبل داؤں پر ہے۔ مقابلے کے لیےانھوں نے محنت تو کی لیکن اس کا وقار قائم نہ رکھ سکیں۔ دراصل،ان کا ویڈیو وائرل ہوا جس نے انھیں شہرت کی بلندی سے آن کی آن میں زمین پردے مارا

 
 
سوفینی’بیبی‘نونونتھونگ صوبائی مقابلہ حسن جیت کے تاج ہار بیٹھیں۔ ماضی کی مار ان کے حال پر پڑی اوراب مستقبل داؤں پر ہے۔  مقابلے کے لیےانھوں نے محنت تو کی لیکن اس کا وقار قائم نہ رکھ سکیں۔ دراصل،ان کا ویڈیو وائرل ہوا جس نے انھیں شہرت کی بلندی سے آن کی آن میں زمین پردے مارا۔ نتیجتاً سوفینی کا بیوٹی کوئین کا تاج چھن گیا۔ محض ایک دن کے اندر سوفینی اعزاز سے محروم ہوگئیں۔
 
سوفینی کو 20 ستمبر کو مس گرینڈ پراچوپ کھری خان 2026 کا تاج پہنایا گیا تھا اور وہ قومی مقابلہ میں حصہ لینے والی تھیں لیکن اس سے پہلے ان کا ایک متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہواجس سے کہرام مچ گیا۔21 ستمبر کو، پیجینٹ کمیٹی نے ایک غیر متوقع اعلان کرتے ہوئے تاج واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

پیجینٹ کمیٹی کا اعلان
پیجینٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ  لیک ویڈیو مقابلے کے ضابطہ اخلاق اور وقارکے خلاف تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک تھائی لینڈ بیوٹی کوئین کے شایانِ شان نہیں تھیں۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ ایسی سرگرمیاں مسابقت کی اقدار اور روح سے مطابقت نہیں رکھتیں ۔ اس لیے سوفینی کا اعزاز چھین لیا گیا۔

سوفینی نے مانگی معافی 
27 سالہ حسینہ نے فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے معافی مانگی ۔ سوفینی نے اعتراف کیا کہ انھوں نے ایکس ریٹیڈ کنٹنٹ بنایا تھا۔ اپنے دفاع میں، سوفینی نے کہا کہ انھوں نے یہ قدم اپنی اور اپنی بیمار ماں کی کفالت کے لیے اٹھایا، جو اب انتقال کر چکی ہیں۔ ایک فیس بک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا کہ یہ واقعہ میرے لیے ایک سبق ہے، میں مستقبل میں خود کو بہتر بنانے پر توجہ دوں گی تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
 
کیاسوفینی کا کیریئر ہوگا متاثر؟
اگرچہ سوفینی اب مس گرینڈ تھائی لینڈ 2026 میں حصہ نہیں لے سکیں گی لیکن یہ معاملہ ان کے کیریئر کا اختتام نہیں۔ ماہرین مانتے ہیں کہ وہ اپنے بیانات اور شفافیت کے باعث شوبز انڈسٹری یا ماڈلنگ میں جگہ بنا سکتی ہیں۔ تھائی لینڈ بیوٹی کوئین کے اعزاز سے محرومی کے باوجود وہ اپنی پہچان برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔

 مقابلوں پر اثرات
سوفینی کا کیس نہ صرف تھائی لینڈ بلکہ پوری دنیا میں موضوع بحث  ہے۔ یہ واقعہ کسی بھی  ایونٹ میں پالیسیوں اور اقدار کی پاسداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مس گرینڈانٹرنیشنل 2026 کے منتظمین پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ مستقبل میں امیدواروں کے انتخاب کے معیار کو مزید سخت بنائیں تاکہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔