اعظم خان جیل سے رہا(تصویر اے این آئی)
آج ہم ایک ایسے موضوع پر بات کرنے جا رہے ہیں جس نے اتر پردیش کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ 23 ماہ جیل میں رہنے کے بعد سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کو 23 ستمبر 2025 کو رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے لگی، جسے ان کی رہائی کا بتایا جا رہا ہے۔
آج ہم ایک ایسے موضوع پر بات کرنے جا رہے ہیں جس نے اتر پردیش کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ 23 ماہ جیل میں رہنے کے بعد سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کو 23 ستمبر 2025 کو رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے لگی، جسے ان کی رہائی کا بتایا جا رہا ہے۔ متعدد یوزر اس کلپ کو تازہ قرار دے کر شیئر کر رہے ہیں، جس سے عوام میں یہ تاثر گیا کہ یہ ویڈیو 23 ستمبر 2025 کی ہے۔
ویڈیو کے ساتھ فیس بک یوزر نے لکھا ہے ’جیل سے رہائی کے بعد قد آور سیاسی لیڈر جناب اعظم خان صاحب کا پہلا بیان! جیل سے نکلنے کے بعد اپنے پرانے انداز میں ہی نظر آئے۔ وہی کالا چشمہ، لال داڑھی، وہی تیور اور وہی منفرد اندازِ بیاں، باری تعالیٰ سلامت رکھے‘۔
آئیے وائرل کلپ کا اس ویڈیو میں حقیقت جانتے ہیں۔
ہم نے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران، ہمیں این ڈی ٹی وی کی ایک ویڈیو رپورٹ ملی جو 20 مئی 2022 کو شائع ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں وہی مناظر دیکھے جا سکتے ہیں جو مبینہ تازہ وائرل ویڈیو میں ہیں۔ رپورٹ میں اس ویڈیو کو اعظم خان کی اتر پردیش کی سیتا پور جیل سے رہائی کے بعد کا بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہمیں کسان انڈیا نامی یوٹیوب چینل پر دی کوئنٹ کی ایک ویڈیو رپورٹ ملی جو 20 مئی 2022 کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیاتھا کہ اعظم خان 27 ماہ بعد جیل سے رہا ہوئے اور انہوں نے اپنے آبائی شہر رامپور پہنچ کر عوام سے خطاب کیا۔ یہی وہ خطاب ہے جس کے مناظر ان دنوں سوشل میڈیا پر تازہ رہائی کا بتاکر شیئر کئے جا رہے ہیں۔
اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو حالیہ رہائی کا بتاکر گمراہ کن دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ دراصل سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کی یہ ویڈیو رامپور میں مئی 2022 میں رہائی کے بعد عوام سے خطاب کی ہے۔
ایسی ہی رپورٹ کےلئے ہمارے فیکٹ چیک سیکشن پر نگاہ رکھیں ۔




