عام آدمی پارٹی نے جاری کی اُمیدواروں کی فہرست(فوٹو فائل اے این آئی)
بہاراسمبلی انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی(AAP) نے ایک اور فہرست جاری کی ہے۔ اس میں 12 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ، عام آدمی پارٹی اس بار بہار میں اکیلے چناوی اکھاڑے میں ہے ۔
عام آدمی پارٹی نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں 12 امیدواروں کے نام شامل ہیں ۔ فہرست کے مطابق، کمار کنال مدھوبنی ، رانی دیوی سیتامڑھی، آشا سنگھ کھجولی ، گوری شنکر مدھوبنی ضلع کے پھول پراس ، برج بھوشن عرف نوین سوپول ، محمد منتظر عالم پورنیہ ضلع کے امور ، پریتم کمار بھاگلپور کے پیرپینتی ، شرون گھوئیاں اورنگ آباد کے کٹمبھا، سچیتانند شیام دربھنگہ ضلع کےگورا بورام، گیا ٹاؤن سے انل کمار، جموئی ضلع کے سکندرا سے راہل رانا اور جموئی اسمبلی حلقے سے راماشیش یادو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل 18 اکتوبر کو عام آدمی پارٹی نے 50 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی تھی۔ قابل غوربات یہ ہے کہ، پارٹی اس بار بہار میں تنہا میدان میں ہے ۔
بی جے پی، جے ڈی یو، آر جے ڈی، کانگریس، سی پی آئی- ایم ایل، سی پی آئی، سی پی آئی ایم، وی آئی پی، اے آئی ایم آئی ایم، جن سوراج پارٹی ، جنتا دل، بہوجن سماج پارٹی اور دیگر جیسی سیاسی جماعتوں کے بیچ عام آدمی پارٹی دم خم دکھانے کی کوشش کرے گی۔
اس سے قبل، عام آدمی پارٹی نے بھی بہار انتخابات کے لیے اپنے اسٹار کمپینرز کی فہرست کا اعلان کیا تھا۔
اسٹارکیمپینرس کی فہرست میں دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سرفہرست ہیں، اس کے بعد دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ، دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی، امن اروڑہ، ڈاکٹر سندیپ پاٹھک، ستیندر جین، پنکج کمار گپتا، اجےیش یادو، سنجے بھاراج اور دیگر شامل ہیں۔




