فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت کا ایکشن(فوٹورائٹرز)
فضائی آلودگی بڑا مسئلہ ہے ۔بڑھتی فضائی آلودگی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا تعاون بھی ہے۔ اب پاکستانی حکومت نے ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فضائی آلودگی بڑا مسئلہ ہے ۔بڑھتی فضائی آلودگی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا تعاون بھی ہے۔ اب پاکستانی حکومت نے ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ حکومت نے ایسی گاڑیوں کو سڑک پر نہ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نےاعلان کیا ہے کہ آج سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں کسی بھی صورت سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس کو فوری سختی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ بغیر فٹنس یا بغیرVehicle Inspection and Certification System
والی گاڑیوں کو فوری طور پر بند کر دیا جائے۔
ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کا کہنا ہے کہ ،ملک میں بڑھتی فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ یہی دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ان گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں ہوا میں موجود آکسیجن کی مقدار کم کر دیتا ہے، جس سے سانس، دل اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کو ہدایت
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کے مطابق ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرے۔شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کریں جو سڑکوں پر ماحولیاتی آلودگی پھیلا رہی ہیں۔
تعمیراتی مقامات پر بھی سخت احکامات
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی سڑکوں اور تعمیراتی مقامات پر روزانہ دو بار پانی کا چھڑکاؤ لازمی ہوگا تاکہ فضاء میں اڑنے والی دھول کم کی جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی سائٹ پر ماحولیاتی شرائط کی خلاف ورزی ہوئی تو فوری کارروائی ہوگی۔ڈمپ مٹی، ریت اور ملبہ لے جانے والی گاڑیوں کو اگر بغیر کور کے پایا گیا تو وہ بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی طرح بند کر دی جائیں گی۔
کوڑا کرکٹ جلانے والوں کی نہیں خیر
ڈی جی ماحولیات عمران حامدشیخ نے کہا کہ کوڑا کرکٹ جلانے والوں کو اب کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
ان کے مطابق فضائی آلودگی کے خلاف اب صرف باتیں نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھی زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور یہ عمل بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی طرح فضاء کے لیے خطرناک ہے۔
فضائی آلودگی سے بچنے کی ہدایات
ڈی جی ماحولیات عمران حامدشیخ نے طلباء اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اسموگ کے دنوں میں ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ان کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طلباء کو آگاہی فراہم کرے اور اسکولوں میں ماحولیاتی تعلیم پر زور دیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے خلاف اب عملی جنگ شروع ہو گئی ہے اور سب سے پہلے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اکیلی یہ جنگ نہیں جیت سکتی، عوامی تعاون ضروری ہے۔ ماہرماحولیات نے حکومت کے اس عمل کی ستائش کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ دیر سے سہی لیکن درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔




