بیلجیئم کی عدالت کا میہول چوکسی کو جھٹکا، کہا حوالگی میں نہیں کوئی قانونی رکاوٹ

Published On: 23 October, 2025 12:25 AM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
بیلجیئم کی عدالت کا میہول چوکسی کو جھٹکا، کہا حوالگی میں  نہیں کوئی قانونی رکاوٹ

میہول چوکسی کوبھارت لانے کا راستہ صاف(فائل فوٹو اے این آئی)

میہول چوکسی کی حوالگی کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ اسے جلد بھارت لایا جائیگا۔بیلجیئم کی عدالت نے بھگوڑے چوکسی کی حوالگی کی اجازت دے دی ہے ۔


بھگوڑے میہول چوکسی کوبھارت لانے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ بیلجیئم کے اینٹورپ میں، عدالت نے چوکسی کی ہندوستان حوالگی کو ہرجھنڈی دکھا دی ہے ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ، چوکسی بیلجیئم کا نہیں ، ایک غیر ملکی شہری ہے اور ہندوستان میں اس کے خلاف الزامات سنگین مجرمانہ نوعیت کے ہیں۔

عدالت کے مطابق میہول چوکسی پر دھوکہ دہی، بدعنوانی اور جعلسازی جیسے سنگین  الزامات ہیں ۔ عدالت نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس کا بھارت میں منصفانہ ٹرائل ہوگا اور جیل کی سہولیات عالمی معیار کی ہوں گی۔


عدالت میں چوکسی کے کمزور دلائل
عدالت میں چوکسی کی تمام دلیلیں دھری رہ گئیں ۔عدالت نے چوکسی کی اس دلیل کو بھی مسترد کر دیا کہ اس کا مقدمہ سیاسی انتقام یا مذہبی امتیاز سے متاثر تھا۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ یہ مقدمہ نہ تو سیاسی، مذہبی اور نہ ہی نسلی طور پر محرک ہے۔
عدالت نے چوکسی کے اغواء اور تشدد کے الزامات کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ الزامات کسی ٹھوس شواہد پر مبنی نہیں  اور محض حوالگی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش تھے۔

 حوالگی عمل کےجلدآغازکا امکان

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد حکومت نے چوکسی کو جلد از جلد بھارت لانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ چوکسی کی حوالگی کی تاریخ بیلجیئم کی عدالت کے حکم کی رسمی کارروائی مکمل ہونے کے بعد طے کی جائے گی۔

میہول چوکسی 2018 میں PNB گھپلہ منظرعام پر آنے کے بعد ملک فرار ہو گیا تھا۔ اس نے اپنے بھتیجے نیرو مودی کے ساتھ مل کر بینک کو تقریباً 13,000 کروڑ روپے کا چونا لگایا تھا۔ نیرو مودی اس وقت برطانیہ کی  جیل میں ہے ۔

بیلجیئم کی عدالت کے فیصلے کو ہندوستان کی ایک بڑی قانونی جیت ما نا جارہا ہے۔ وزارت خارجہ اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں نے اسے انصاف کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔