(فوٹورائٹرز)
نیٹ پیپر لیک کے خلاف طلبہ کی تحریک مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔سیکڑوں طلبہ اور ان کے حامی جنتر منتر پر جمع ہیں۔ جبکہ کانگریس نے پی ایم کی رہائش گاہ کے باہردھرنا دیا۔ادھر پی ایم مودی نے شفاف اور نقص سے پاک امتحانی نظام کی ضرورت پر زور دیاہے۔
پیرکے روز پارلیمنٹ کی جانب مارچ کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے ایک روز بعد منگل کو سیکڑوں طلبہ اور ان کے حامی دوبارہ جنتر منترپر جمع ہوئے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال نے ان کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں اور وہ اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بیچ دہلی ہائی کورٹ نے سماجی کارکن سونم وانگچک کو دہلی کے صفدر جنگ اسپتال سے اپنی پسند کے نجی اسپتال، میدانتا، منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے یہ حکم ان کی اہلیہ گیتانجلی انگمو کی درخواست پر جاری کیا، جنھوں نے سنگل جج کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے رام منوہر لوہیا اور لیڈی ہارڈنگ اسپتالوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے طلبہ کی عیادت کی اور علاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اسپتال انتظامیہ نے وزیر کو بتایا کہ تمام زخمی طلبہ زیرِعلاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
ادھر وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں ایک مضبوط اور فول پروف عوامی امتحانی نظام قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرپارلیمانی امورکرن رجیجو کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ امتحانی بے ضابطگیوں کی اطلاعات ملتے ہی حکومت نے فوری کارروائی کی، 13 افراد کو گرفتار کیا گیا اور دوبارہ امتحان بھی بروقت منعقد کرایا گیا تاکہ طلبہ کا مستقبل متاثر نہ ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ امتحانی نظام کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے، ذمہ دار افراد کو سخت سزا دی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
کانگریس کا دھرنا
اسی دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور پارٹی کے دیگر ارکان نے وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وہ طلبہ پر پولیس تشدد کے خلاف وزیر اعظم سے جواب مانگنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔
احتجاج کے دوران مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن اور وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے مظاہرین سے ملاقات کی اور دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کے حکومت سے چار مطالبات کیے ہیں ۔
1- پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کا بیان
2- امتحانی پرچوں کے لیک اور تعلیمی اصلاحات پر پارلیمنٹ میں بحث
3- مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ
4- طلبہ سے سرکاری سطح پر معذرت
پولیس کا موقف




