(بشکریہ بین الاقوامی میڈیا)
حرمین شریفین میں عمرہ سیزن کے دوران معتمرین اور زائرین کی رہنمائی کیلئے مصنوعی ذہانت اور اسمارٹ روبوٹ کا استعمال، مختلف زبانوں میں دینی معلومات اور فوری ترجمے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
حرمین شریفین میں عمرہ سیزن کے دوران معتمرین اور زائرین کی رہنمائی اور آگاہی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائے گئے اسمارٹ روبوٹ سمیت مختلف ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے زائرین کو متعدد زبانوں میں دینی معلومات، رہنمائی، مقامات اور خدمات سے متعلق معلومات اور فوری ترجمے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرایا گیا اسمارٹ روبوٹ حرمین شریفین کے زائرین کو متعدد انٹرایکٹو خدمات فراہم کرتا ہے۔ ان میں رہنمائی اور ہدایت، مقامات اور خدمات کا تعارف، دینی مواد کی فراہمی اور مختلف زبانوں میں فوری ترجمہ شامل ہے، جس سے مختلف قومیتوں کے زائرین کو شرعی معلومات تک تیزی سے رسائی اور معتمرین و زائرین سے مؤثر رابطہ ممکن ہوتا ہے۔ یہ سہولت عمرہ سیزن میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے بڑھتے ہوئے زائرین کی ضروریات سے ہم آہنگ ہے۔
یہ خدمات رئاسة الشؤون الدينية کی جانب سے حرمین شریفین میں دینی امور کے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینے اور مصنوعی ذہانت اور انٹرایکٹو سسٹمز کے ذریعے خدمات کی کارکردگی بڑھانے اور زائرین کے دینی و علمی تجربے کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔





