عمران خان کو جیل میں کن موضوعات پرکتابیں فراہم کی گئیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

Published On: 11 August, 2026 03:00 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
عمران خان کو جیل میں کن موضوعات پرکتابیں فراہم کی گئیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

(فوٹو اے آئی)

عمران خان کو جیل میں فراہم کی جانے والی کتابوں سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو عدالت کی ہدایت پر 8 کتابیں فراہم کی گئی تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں فراہم کی گئی کتابوں کے حوالے سے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کو فراہم کرنے کے لیے 8 کتابیں جیل حکام کو موصول ہوئی تھیں، جس پر آٹھوں کتابیں جیل میں انہیں فراہم کردی گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان  نے 8 میں سے 4 کتابیں یہ کہہ کر واپس کردیں کہ وہ انہیں پہلے ہی  پڑھ چکے ہیں۔

عمران خان کو فراہم کی گئی کتابوں میں اسلام میں مذہبی فکر کی تشکیل نو، نماز، سنت کے مطابق اور سلطان صلاح الدین ایوبی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حضرت محمد ﷺ کے بارے میں غلط بیانی اور نئی مملکت، نئی ریاست بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اقبال اور مشرق کے ادوار، اسلام میں فن اور سائنس سولائزیشن اور حضرت محمد ﷺ بطور ملٹری لیڈر اور کمانڈر نامی کتابیں بھی  پی ٹی آئی کے بانی کو فراہم کی گئیں۔

عمران خان  نے جو چار کتابیں اپنے پاس رکھ لیں، ان میں  نئی ریاست، اقبال اور مشرق کے ادوار، اسلام میں فن اور سائنس اور حضرت محمد ﷺ بطور ملٹری لیڈر اور کمانڈر شامل ہیں۔