بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی جیت

Published On: 16 August, 2026 04:05 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی جیت

(فوٹورائٹرز)

بنگلادیش نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں 9 وکٹ سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ اس جیت کے ساتھ ہی دو میچوں کی سیریزمیں مہمان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔

بنگلادیش نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دے کرتاریخی کامیابی حاصل کر لی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں مہمان ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔ میزبان آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 57 رن کا ہدف بنگلا دیش نے 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اور اس طرح اس نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

 ڈارون میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے جیت کے لیے مطلوبہ 57 رن کا کامیاب تعاقب کرکے نو وکٹ سے تاریخی جیت حاصل کی ۔ مومن الحق نے ویبسٹر کی گیند پر باؤنڈری لگایا اور جیت پر مہرثبت کردی۔ بنگلہ دیش نے پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں جیت حاصل کی ہے ۔ اس طرح دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش نے  ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا دوسری اننگ میں 284 رن بنا کر بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 57 رن کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مومن الحق 30 اور شادمان اسلام 25 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ تنزید حسین صفر پر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے ہیرو بنگلہ دیشی بولر حسن محمود رہے، جنہوں نے مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹ ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود آسٹریلیا کو چوتھے نمبر کی ٹیم بنگلہ دیش نے پہلے روز سے ہی دباؤ میں رکھا اور بنگلہ دیش کے گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 198 پر آل آؤٹ کر دیا۔ اسٹیو اسمتھ (71) کے علاوہ کوئی بلے باز کریز پرنہ ٹک سکا۔

میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو ڈھیر کرنے میں حسن محمود کا اہم کردار رہا، جنہوں نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد اور عبادت حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیشی بلے بازوں نے پہلی اننگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 426 رن بنا کر 228 رن کی  برتری حاصل کر کے آسٹریلیا پر دباؤ بڑھایا۔

تنزید حسین نے 101 رن بنائے۔ کپتان نجم الحسن شنٹو 84 اور مہدی حسین میراز نے 65 رن بنائے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 6 وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بولر رہے۔

آسٹریلیا نے دوسری باری میں کیمرون گرین کی سنچری اننگ کی بدولت 284 رن بنا کر بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے صرف 57 رن کا ہدف دیا۔ مہدی حسن میراز نے 5 اور حسن محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔