غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی ، اسرائیل کے تازہ حملے میں 7 فلسطینی جاں بحق

Published On: 04 December, 2025 08:42 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی ، اسرائیل کے تازہ حملے میں 7 فلسطینی جاں بحق

فائل فوٹو رائٹرز

اسرائیل جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔ اس نے المواسی اور زیتون میں جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیل کے حملوں میں سات فلسطینی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

 اسرائیل جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔ اس نے المواسی اور زیتون میں جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیل کے حملوں میں سات فلسطینی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق،المواسی میں کیے گئے حملے میں  پانچ فلسطینیوں کی موت ہوگئی ہے ۔ ان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کے سبب خیموں میں آگ لگ گئی ۔خیموں کی بستی میں آگ لگنے کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

ادھر، شمالی غزہ کے زیتون علاقے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں دو فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے تازہ حملوں پر حماس نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس نےالمواسی میں کیے گئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس نے اسے جنگی جرم قراردیا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ ،اسرائیل کی جارحیت سے  یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سیزفائرکا احترام نہیں کرتا۔حماس نے اسرائیل کی جانب سے کی جارہی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے امریکہ ،قطر اور مصر سے مداخلت کی اپیل بھی کی ہے۔

غزہ حکام کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے بیچ 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں 350 سے زائد فلسطینی مختلف حملوں میں جاں بحق  ہو چکے ہیں۔ اگرچہ جنگ بندی کے بعد تشدد میں کچھ کمی آئی ہے، تاہم اسرائیلی فضائی اور زمینی حملے وقفے وقفے سے جاری ہیں، جس سے علاقے میں کشیدگی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

اسرائیل کا طرزعمل غلط۔گوتریس
اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جس طرح غزہ پر حملہ کیا ۔اس کے طریقہ کارمیں بنیادی طورپرکچھ غلط تھا۔ رائٹرز سے بات کرتے ہوئے گوتریس نے کہا کہ اسرائیل کا مقصدحماس کو تباہ کرنا تھا لیکن تباہ غزہ ہوگیا ،حماس اب بھی موجود ہے۔ لہذا اسرائیل کا طریقہ کاربنیادی طور پرغلط تھا۔ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ اسرائیل جنگی جرم کیا ہے ؟تو انھوں نے کہا کہ ایسا ماننے کی ٹھوس وجوہات ہیں۔