حجاب پر ایران نے مغرب کو دکھایا آئینہ ، خامنہ ای نے کہا پھول کی حفاظت لازمی

Published On: 04 December, 2025 09:08 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
حجاب پر ایران نے مغرب کو دکھایا آئینہ ، خامنہ ای نے کہا پھول کی حفاظت لازمی

ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای (فوٹو رائٹرز)

حجاب پر ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے مغرب کو آئینہ دکھایا ہے ۔ سوشل میڈیا پر انھوں نے حجاب پر یکے بعد دیگر کئی پوسٹ کیے ہیں ۔انھوں ان پوسٹس کے ذریعے حجاب،معاشرتی زندگی میں اس کی ضرورت و اہمیت اور مغرب کے خواتین کے تعلق سے رویے پرتبصرہ کیا ہے۔


حجاب پر ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے مغربی کو آئینہ دکھایا ہے ۔ سوشل میڈیا پر انھوں نے حجاب پر یکے بعد دیگر کئی پوسٹ کیے ہیں ۔انھوں ان پوسٹس کے ذریعے حجاب،معاشرتی زندگی میں اس کی ضرورت و اہمیت اور مغرب کے خواتین کے تعلق سے رویے پرتبصرہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آیت اللہ خامنہ ای نے حجاب کے تعلق سے ایرانی سماج میں خواتین کے حقوق کے اسلامی نظریے کو پیش کیا۔ اس نظریے کے تحت  حجاب کا لزوم ، جنس کی علیحدگی اور خلاف ورزی پر سخت سزائیں شامل ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے  مغربی سرمایہ داری کو خواتین کو اشیاء کی طرح دیکھنے اور ان کی عزت پامال کرنے کا ذمہ دار قرار بھی دیا۔ ان کےمطابق،خاتون کی عزت،وقار اورسلامتی کا تحفظ ان کا بنیادی حق ہے اور ان کی حرمت کی حفاظت کی جانی چاہیے۔

ایران کے سپریم لیڈر نے حجاب کے اصولوں کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ خواتین پھول کی مانند ہوتی ہیں ان کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین گھر کی منتظم ہیں، خادمہ نہیں، اور پھول کا خیال رکھا جائے تو وہ اپنے رنگ، خوشبو اور خصوصیات سے خاندان کو مالا مال کرے گا۔ انھوں نے اپنی باتوں کو مضبوطی پیش کرنے کے لیے قرآن سے قرآن سے حوالے بھی دیئےتاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ اسلام خواتین کو بلند مقام دیتا ہے۔

انہوں نے مغرب پر خواتین کی عزت و حرمت کو پامال کرنے کا الزام لگایا ۔آیت اللہ خامنہ‌ ای نے امریکی معاشرے میں خاندانی تنانے بانے کی تنزلی اور بچوں کی پرورش میں ناکامی کو سرمایہ داری کا نتیجہ قرار دیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’آزادی‘ کے نام پر والدین کے بغیربچے،خاندانی ڈھانچے کازوال ، نوجوان لڑکیوں کا شکار کرتے گینگس اور جنسی بے راہ روی عام ہے۔

اگرچہ ایرانی رہنما نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مغرب اور مغربی معاشرے میں خواتین کی حالت پر تنقید کی ہے، عالمی انسانی حقوق تنظیمیں ، ایران کو خواتین کے حقوق کے پیمانے پر پیچھے قرار دیتی ہیں۔