ایشزسیریز میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی واپسی ، ایڈیلیڈ میں ایکشن میں آئیں گے نظر

Published On: 10 December, 2025 08:06 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
ایشزسیریز میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی واپسی ، ایڈیلیڈ میں ایکشن میں آئیں گے نظر

پیٹ کمنز(فوٹوگیٹی)

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں ۔ وہ مکمل طورپر کمرکی انجری سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور ایشزسیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ۔


ایڈیلیڈ اوول کا اسٹیج ایشیزسیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے سیٹ ہے۔ کپتان  پیٹ کمنز کی اس ٹیسٹ سے واپسی ہورہی ہے۔ انگلینڈ سیریز کا پہلا اور دوسرا ٹیسٹ ہار چکا ہے۔

آسٹریلیا نے اسے چاروخانے چت کردیا ہے ۔ پرتھ اور برسبین کی کامیابی سے میزبان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور اس جیت کے سلسلے کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گی۔

میزبان آسٹریلیا نے تیسرے میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ کپتان پیٹ کمنز ایڈیلیڈ میں  واپسی کے لیے تیار ہیں۔ انہیں 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

 پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی سبقت حاصل ہے ۔ کمنز ویسٹ انڈیز دورے کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہونے کے بعد جولائی سے ایکشن سےباہر ہیں۔

آسٹریلیا کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ وہ پوری طرح  تیار ہیں ۔ وہ ہماری اُمیدوں سے کہیں بہتر اورآگے ہیں ۔اب جب کہ ہم نے انھیں بہترحالت میں دیکھا ہے، ہمیں لگتا ہے کہ وہ ایڈیلیڈ کے چیلنجز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔مجھے اُمید ہے کہ پیٹ کمنز ٹاس کے لیے میدان میں آئیں گے۔

سلامی بلے بازعثمان خواجہ کمر کی تکلیف کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ انہیں بھی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ اسپنر نیتھن لیون کی بھی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔  ایڈیلیڈ کے بعد سیریز میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے آگے بڑھے گی۔ پانچواں اور آخری میچ 4 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم
پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، جیک ویدرالڈ، بیو ویبسٹر۔