طیاروں کی اپ گریڈیشن،امریکہ نے 686 ملین ڈالرکی دی منظوری F-16

Published On: 12 December, 2025 08:28 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
طیاروں کی اپ گریڈیشن،امریکہ نے 686 ملین ڈالرکی دی منظوری F-16

(فوٹو رائٹرز)

امریکہ کی معاونت سے پاکستان کے ایف 16طیارے کو نئی زندگی ملنے والی ہے۔اس نے نے پاکستان کے F-16 بیڑے کو جدید بنانے اور اس جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تقریبًا686ملین ڈالر مالیت کی ٹیکنالوجی اور معاونت کی فروخت کو منظوری دی ہے۔

 امریکی صدر ٹرمپ کی دوسری میعاد پاکستان کے لیے سازگار و خوشگوار ہے ۔ امریکہ وزیراعظیم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ضیافتیں کررہا ہے  ۔  صدر ٹرمپ پاکستان کو اپنا دوست کہتے ہیں ۔

ٹیرف وار، سخت امیگرشن پالیسی،  ہندو پاک کے بیچ  کشیدگی اور ہندوستان اور روس کے بیچ بڑھتی نزدیکیوں کے پس منظر میں امریکہ اپنے لیے آپشنز قدرے کھلارکھنا چاہتا ہے۔


انہی عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے
امریکہ نے دفاعی شعبے میں پاکستان کی مدد کرنے کا فیصلہ ،کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 
امریکہ نے پاکستان کے F-16 بیڑے کو جدید بنانے اور اس جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تقریبًا686ملین ڈالر مالیت کی ٹیکنالوجی اور معاونت کی فروخت کو منظوری دی ہے۔ امریکہ کی مدد سے اس جدید کاری سے بلاک۔52 اور مڈ لائف اپ گریڈ F-16 لڑاکاطیاروں کو نئی زندگی ملے گی اور یہ 2040 تک استعمال کے قابل ہوجائیں گے ۔

اس معاہدے میں 37 ملین ڈالر کا دفاعی سازوسامان اور تقریباً 649 ملین ڈالر کے دیگر سسٹم شامل ہیں۔ اس میں شناختی نظام، محفوظ مواصلاتی آلات، نیوی گیشن سسٹم، سافٹ ویئر اپ گریڈ، مشن پلاننگ ٹولز، میزائل اڈاپٹر یونٹس سمیت دیگر الیکٹرانک سکیورٹی ماڈیولز شامل ہیں۔
معاہدے کے تحت پاکستان کو 92 Link-16 سسٹم اور چھ Mk-82 inert 500 پاؤنڈ بم بھی فراہم کیے جائیں گے۔ یہ ڈیفنس ڈیل F-16 Cryptographic Mandate Compliance and Service Life Extension Program کے تحت کیا جا رہا ہے۔ سیدھے الفاظ میں، اگر کانگریس 30 دنوں کے اندر اسے مسترد نہیں کرتی ہے تو یہ خود بخود منظورہو جائے گا۔

پاکستان کے لیے امریکی مدد ہندوستان کے لیے تشویش کی بات ہے۔ لنک-16 سسٹم سے پاکستان کو نیٹو ممالک کے ساتھ معلومات اور کمانڈ شیئر کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔ بھارت اس سلسلے میں اس وقت اسرائیلی اور روسی ٹیکنالوجی
استعمال کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ، 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملے کے بعدامریکہ نے پاکستان کو دفاعی سازوسامان فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم اب اس نے F-16 لڑاکا طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور معاونت کی فروخت کی منظوری دے دی ہے تو اس سے یہ واضح اشارہ ملتا ہے وہ امریکہ،پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق،اس ڈیل کے حوالے سے امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (DSCA) نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ، لڑاکا طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور معاونت کی یہ فروخت امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ کے مقاصد کے مطابق ہے کیونکہ اس سے پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں اور مستقبل کے ممکنہ آپریشنز میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ انٹرآپریبلٹی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔