نئے سال کا نیوزی لینڈ میں جشن، آتش بازی اور عوامی تقریبات کا انعقاد

Published On: 31 December, 2025 05:30 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
نئے سال کا نیوزی لینڈ میں جشن، آتش بازی اور عوامی تقریبات کا انعقاد

آکلینڈ میں آتش بازی (فوٹوگیٹی )

نیوزی لینڈ میں نئے سال کا استقبال عوام نے پُرجوش انداز میں کیا۔ آتش بازی کی گئی اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاری ہے۔

 

نیوزی لینڈ میں نئے سال کا استقبال عوام نے پُرجوش انداز میں کیا۔ آتش بازی کی گئی اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاری 
 
 
سال 2025 ختم ہونے کو ہے اور بھارت سمیت دنیا بھر مں  نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی بڑے پیمانے پرتیاری ہے۔
 
دنیا کے مختلف خطوں میں وقت کے فرق کے سبب شمشی نئے سال  2026 کا آغاز الگ الگ اوقات میں ہوگا۔
 
دنیا میں سب سے پہلے  2026 کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزیرہ ملک ’کریباتی‘ سے ہوا۔ کریباتی کے مشرقی حصے میں واقع کیریٹی ماٹی یا کرسمس آئی لینڈ وہ مقام ہے جہاں نیا سال سب سے پہلے داخل ہوتا ہے۔
 کریباتی کو دنیا میں نئے سال کا پہلا میزبان کہا جاتا ہے۔
 
کریباتی کے بعد نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز  ہوا ۔کرائسٹ چرچ اورآکلینڈ شہر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
 
اس کے کچھ دیر بعد آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں سال 2026 کا استقبال کیا گیا۔ سدٹی کے اوپیرا ہاؤس میں نئے سال کا استقبال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ اکھٹا ہوئے تھے ۔ لوگوں نے آتش بازی کرکے نئے سال ا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے معقول بندوبست کیے گئے تھے۔ آسٹریلیا کے دیگرشہروں میں اس مناسبت سے تقاریب ا انعقاد کیا۔
 
جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی نئے سال کے موقع پر روایتی رسومات اور تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔
 
یورپ اور مشرق وسطیٰ میں سال نو کا آغاز نسبتاً بعد میں ہوتا ہے، جبکہ امریکا میں سب سے آخر میں نئے سال کی آمد ہوتی ہے۔
 
امریکا کے شہر نیویارک میں سال نو کے جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں ٹائمز اسکوائر میں مشہور کرسٹل بال نصب کر دی گئی ہے اور اس کی آزمائش بھی کی جا چکی ہے۔
 
ہر سال کی طرح اس موقع پر لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ اس منظر کو ٹیلی وژن اور آن لائن ذرائع سے دیکھتے ہیں۔
 
ماہرین کے مطابق دنیا میں نئے سال کے آغاز کا یہ فرق عالمی ٹائم زون سسٹم کا نتیجہ ہے، جس کے تحت زمین کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہ
 
اسی نظام کے باعث کچھ ممالک میں نیا سال شروع ہو چکا ہوتا ہے جبکہ کچھ خطوں میں ابھی پرانا سال جاری ہوتا ہے۔ اس طرح دنیا ایک ہی دن میں مختلف اوقات پر نئے سال میں داخل ہوتی ہے اور ہر ملک اپنے انداز اور ثقافت کے مطابق اس کا استقبال کرتا ہے۔

دنیا کے کس ملک میں نیا سال سب سے دستک دیتا ہے؟

0 :کل ووٹ