افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں (فوٹو اے این آئی)
افغانستان میں بارش اور ژالہ باری کے بعد سیلا ب نے تباہی مچا دی ہے۔ بارش ،ژالہ باری اور سیلاب سے جڑے واقعات میں کم سے کم 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
افغانستان میں بارش اور ژالہ باری کے بعد سیلا ب نے تباہی مچا دی ہے۔ بارش ،ژالہ باری اور سیلاب سے جڑے واقعات میں کم سے کم 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
افغانستان کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد آئے سیلاب نے عام زندگی کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق،بارش ،ژالہ باری اور سیلاب جڑے واقعات میں کم سے کم 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ہرات کے ضلع کابکان میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
افغانستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان محمد یوسف حماد کا کہنا ہے کہ مرکزی، شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔ سیلاب نے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ تقریباً 1800 خاندانوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے ۔
مرکز نے متاثرہ علاقوں میں اپنی ٹیمیں بھیجی ہیں جو تباہ کاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں تاکہ مزید انسانی ضروریات اور امدادی اقدامات کا تعین کیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق افغانستان میں پچھلے برسوں کے تنازعات، ناقص انفراسٹرکچر، جنگلات کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے ان قدرتی آفات کے خطرے کو بڑھا دیا ہے،
یاد رہے کہ، گزشتہ سال اگست میں افغانستان کے سرحدی علاقے میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔




