وینزویلا میں امریکی جارحیت کے بعد نکلولس مادورو کا مجسمہ مسمارکیا گیا!

Published On: 06 January, 2026 11:33 PM

Zoya Ehtram : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
وینزویلا میں امریکی جارحیت کے بعد  نکلولس مادورو کا مجسمہ مسمارکیا گیا!

مادورو،مخالفت اورامریکی جارحیت(فوٹورائٹرز)

سوشل میڈیا پر ان دنوں وینزویلا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ہجوم کو ایک مجسمہ گراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کا مجسمہ عوام نے منہدم کردیا ۔ دعویٰ یہ بھی کیا جا رہا ہے کہ امریکہ کے حالیہ حملے اور مادورو کی گرفتاری کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر ان دنوں وینزویلا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ہجوم کو ایک مجسمہ گراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کا مجسمہ عوام نے منہدم کردیا ۔ دعویٰ یہ بھی کیا جا رہا ہے کہ امریکہ کے حالیہ حملے اور مادورو کی گرفتاری کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ انہی دعوؤں کے تحت مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

https://archive.is/UZer0


تصدیق کا عمل

اردو ویژن نے اس وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے اس کے مناظر کو ریورس امیج سرچ کے ذریعے تلاش کیا ۔ تحقیق کے دوران یہی ویڈیو ہمیں ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس سے نشر ہونے والے معروف ریڈیو اسٹیشن ’لا ریڈ‘ کے آفیشل فیس بک پیج پر ملی، جہاں اسے 30 جولائی 2024 کو شیئر کیا گیا تھا۔

ویڈیو کے ساتھ موجود ہسپانوی زبان کے متن کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ مناظر وینزویلا کی ریاست گواریکو کے شہر کالابوسو کے ہیں، جہاں مظاہرین سابق صدر ہیوگو شاویز کا مجسمہ گرا رہے تھے۔

تحقیق کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہمیں یہ ویڈیو شٹر اسٹاک کے ویڈیو پلیٹ فارم پونڈ5 پر بھی ملی، جہاں اسے 29 جولائی 2024 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویب سائٹ پر دی گئی تفصیل کے مطابق یہ واقعہ وینزویلا میں صدارتی انتخابات کے بعد شروع ہونے والے حکومت مخالف احتجاج کے دوران پیش آیا تھا۔

صدر مادورو کی کامیابی کے اعلان کے بعد مشتعل مظاہرین نے کالابوسو میں سابق صدر ہیوگو شاویز کا مجسمہ گرا دیا تھا، جبکہ مظاہرین کو قابو میں رکھنے کے لئے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا تھا۔
 
https://www.facebook.com/watch/?v=805696518386411

https://www.pond5.com/it/stock-footage/item/280718933-venezuela-protesters-topple-statue-hugo-chavez
نتیجہ

ہماری تحقیق سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ سوشل میڈیا پر نکولس مادورو کے مجسمے کو گرانے کے دعوے کے ساتھ شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو دراصل جولائی 2024 کے احتجاج کی ہے، جس میں وینزویلا کے سابق صدر ہیوگو شاویز کا مجسمہ گرایا جا رہا ہے۔