پاکستان: عمران خان سے رفیق عدالت بیرسٹرسلمان صفدر کی جیل میں ملاقات

Published On: 10 February, 2026 08:26 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
پاکستان: عمران خان سے رفیق عدالت بیرسٹرسلمان صفدر کی جیل میں ملاقات

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹورائٹرز)

بیرسٹرسلمان صفدر نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ۔ عدالت عظمیٰ کی ہدایت پرانھوں نے یہ ملاقات کی ۔ ملاقات کے لیے باضابطہ علاحدہ انتظام کیا گیا تھا۔

بیرسٹرسلمان صفدر نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ۔ عدالت عظمیٰ کی ہدایت پرانھوں نے یہ ملاقات کی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان سے رفیق عدالت سلمان صفدر کی یہ ملاقات تین گھنٹوں سے زائد چلی ۔ ملاقات کے لیے باضابطہ علاحدہ انتظام کیا گیا تھا۔

عمران خان کی بہنیں، بیرسٹر گوہر، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگررہنما بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے لیکن انھیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

’عمران خان کی صحت اچھی‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق ،بشریٰ بی بی سے بھی ان کے اہل خانہ کی ملاقات کرادی گئی ہے۔ عمران خان سے ملنے کے بعد، جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کی صحت اچھی ہے۔ ان سے میری ملاقات ساڑھے تین گھنٹوں تک ہوئی۔

عدالت میں سلمان کرینگے رپورٹ پیش
عدالت کی ہدایت کے مطابق، بیرسٹر سلمان صفدر سپریم کورٹ میں عمران خان کی حالت زار سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔
اس سے قبل ،عدالت عظمیٰ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر کو پی ٹی آئی  کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔ عدالت نے انھیں رفیق عدالت مقررکیا تھا۔

آج (منگل) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران واضح حکم دیا تھا کہ سلمان صفدر جیل جا کر بانی پی ٹی آئی کی حالت زار اور انہیں وہاں دستیاب سہولت کا جائزہ لیں ۔ عدالت نے انھیں اس حوالے سے تفصیلی تحریری رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 جیل سپرنٹنڈنٹ سے بھی رپورٹ طلب
اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے بھی بانی پی ٹی آئی سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی تاکہ تمام حقائق سامنے آسکیں۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے بینچ  کو بتایا کہ عمران خان کی اٹک جیل میں قید کے دوران 5 اگست سے 18 اگست 2023 تک کی رپورٹ فراہم کی گئی ہے۔ عدالت نے تازہ صورتحال جاننے کے لیے بیرسٹر سلمان صفدر کو رفیق عدالت مقرر کیا۔

سلمان صفدر کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد بدھ کے روز رپورٹ کا مطالعہ کرے گی۔ اس عمل کے بعد جمعرات کو کیس پر سماعت ہوگی۔