غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری ( فوٹو اے پی )
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں 11فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں 11فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر فضائی حملے کر کے 11 فلسطینیوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا۔
طبی ذرائع کے مطابق آج (اتوار) اسرائیل نے جنوبی غزہ کے خان یونس علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔اس حملے میں 5 فلسطینی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، شمال میں الفالجہ میں بھی اسرائیل کے ڈرون حملے میں بے گھر لوگوں کے خیمے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 4 فلسطینی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ ، اسرائیلی فوج نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے شمال مشرق میں فلسطینی مکانات کو مسمار کرنے کا بھی ایک وسیع آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران علاقے میں بھاری گولہ باری اور فائرنگ بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ ، 10 اکتوبر2025 کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیل کی جانب سے کی گئی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 600 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق جبکہ 1607 زخمی ہوگئے ہیں ۔
خیال رہے کہ، اسرائیل اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسّلط کردہ جنگ میں 72,000 سے زائد فلسطینی کو ہلاک اور 171,000 سے زائد کو زخمی کر چُکا ہے۔




