ہندوستان میں رمضان کا چاندنظر آگیا ہے۔ پہلا روزہ کل (بروزجمعرات،19 فروری) کو ہوگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی ماہ صیام کا چاند نظر آیا۔
ہندوستان میں رمضان کا چاندنظر آگیا ہے۔ پہلا روزہ کل (بروزجمعرات،19 فروری) کو ہوگا۔ چاندنظر آنے کے ساتھ ہی مسلمانوں نے کو ایک دوسرے کو ماہ صیام کی مبارک باد دی۔ مسلمانوں نے رمضان کا مقدس مہینہ پانے پر رب کا شکر ادا کیا ۔ نماز تراویح اور سحری کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
ملک بھرکی مختلف ہلال کمیٹیوں بشمول دہلی، راجستھان،بہار، تلنگانہ، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور کرناٹک کی جانب سے موصولہ شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی چاندنظرآگیا
پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی چاند نظر آگیا ۔ ان دونوں ملکوں میں بھی پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔
ادھر،مصر،عمان،ترکیے،ملائیشیا،انڈونیشیا،فلپائن،برونائی،سنگاپور،جاپان،سوئیڈن،فرانس، آسٹریلیا میں بھی رمضان کا پہلا روزہ جمعرات کوہوگا۔ وسط ایشیائی ممالک آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں بھی پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں پہلا روزہ بدھ کو مکمل ہوا۔
رمضان کے دوران روزہ رکھنا اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔رمضان المبارک ،اسلامی کیلینڈر کا 9واں مہینہ ہے اور مسلمان اس مقدس مہینے میں طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔




