لبنان میں اسرائیل کےفضائی حملے ، حزب اللہ کمانڈر سمیت 12افراد ہلاک

Published On: 21 February, 2026 12:12 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
لبنان میں اسرائیل کےفضائی حملے ، حزب اللہ کمانڈر سمیت 12افراد ہلاک

لبنان پراسرائیل کے فضائی حملے (فوٹوفائل رائٹرز)

جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اسرائیلی حملہ جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی ہے جواسرائیل اورحزب اللہ کے بیچ 2024 میں ہوا تھا۔

جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اسرائیلی حملہ جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی ہے جواسرائیل اورحزب اللہ کے بیچ 2024 میں ہوا تھا۔

جمعے کو وادی بیکا میں مختلف مقامات پرکیے گئے اسرائیلی حملے میں 10 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق یہ حملے ملک کے سب سے بڑے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے چند گھنٹے بعد کیے گئے، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے بعلبک میں واقع حزب اللہ کے ٹھکانے کونشانہ بنایاہے۔ادھر، حزب اللہ کی جانب سےجاری ایک بیان میں مشرقی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اپنے ایک رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ حزب اللہ نے حملے میں مارے جانے والے رہنما کی شناخت محمد ياغی صادق کے نام سے کی ہے۔لبنان کے مشرق میں ریاق پر بھی اسرائیل نے حملے کیے۔

اسرائیل کی جانب سے عين الحلوہ علاقے میں حماس کے مرکز کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ صیدا کے عین الحلوہ کے قریب ایک پرہجوم فلسطینی پناہ گزین کیمپ ہے۔

حماس نے ایک بیان میں عین الحلوہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے اور ہدف کے بارے میں اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جگہ کیمپ کی جوائنٹ سکیورٹی فورس سے تعلق رکھتی ہے جس کو سکیورٹی برقرار رکھنے کا کام سونپا گیا ہے۔