مناسب جواب دیا جائے گا ، پاکستان کے حملے پرافغانستان کا رد عمل

Published On: 22 February, 2026 10:58 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
مناسب جواب دیا جائے گا ، پاکستان کے حملے پرافغانستان کا رد عمل

(فوٹواے پی)

پاکستان نے افغانستان میں دہشت ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان حکومت نے پاکستان کے حملوں کا معقول جواب دینے کی بات کہی ہے۔

پاکستان اور افغانستان  کے بیچ کشیدگی ایک بارپھر بڑھتی معلوم ہورہی ہے۔ پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں یہ فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے اتوار کو سوشل میڈیا پیلٹ فارم ایکس پربیان جاری کیا جس میں  تحریک طالبان پاکستان اور اسلامک اسٹیٹ خراسان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ  اس نے افغانستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے حملے کیے، جنھیں وہ حالیہ حملوں کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں دہشت گرد حملے کیے گئےتھے۔


وزارتِ اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ پاکستان، افغانستان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال سے روکے۔

 ’وقت آنے  پر مناسب دیا جائےگا جواب‘ 

ادھر،افغانستان نے مناسب اور متوازن جواب کا عندیہ دیاہے۔
افغانستان کی وزارتِ دفاع نے  کہا  ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر ہونے والے پاکستانی حملوں کا مناسب اور متوازن جواب وقت آنے  پر دے گی۔

وزارتِ دفاع نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ ننگرہار اور پکتیکا صوبوں پر حملے قومی خودمختاری، بین الاقوامی قانون، اچھی ہمسائیگی کے اصولوں اور اسلامی اقدار کی خلاف ورزی ہیں۔

وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی کا کہنا ہے پاکستانی فضائیہ کے حملوں میں درجنوں شہری ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں۔اُن میں خواتین نے اور بچے بھی شامل ہیں۔