مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری

Published On: 25 February, 2026 12:12 AM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری

فوٹو رائٹرز

حرمین شریفین میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ، ادارۂ امورِ حرمین شریفین نے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر اعتکاف رجسٹریشن کا عمل 3 رمضان المبارک 1447ہجری سےشروع کردیا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے ایک خصوصی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں  اعتکاف کے خواہشمند افراد ادارے کی سرکاری ویب سائٹ( https://eservices.alharamain.gov.sa/login.) پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں اور رجسٹریشن مکمل کرسکتے ہیں۔رجسٹریشن کی منظوری ملنے کے بعد اعتکاف کرنے والوں کو قواعد و ضوابط سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ادارہ امور حرمین شریفین نے ہدایت کی ہے کہ صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ہی رجسٹریشن کرائیں اور کسی غیر مصدقہ ذریعے یا معلومات پر اعتماد نہ کریں۔
 
واضح رہے کہ ، اعتکاف کا آغاز رمضان المبارک کے آخری عشرے میں 20 ویں روزے سے ہوتا ہے اور عید کا چاند نظر آنے تک یہ عمل کیا جاتا ہے۔ معتکفین  مسجد میں تمام وقت اللہ کی عبادت میں گزارتے ہیں اور مسجد کے اندر بنے خیموں میں رات گزارتے ہیں۔