اسرائیل کا ایران پر حملہ ، تہران میں کئی دھماکے، اعلی قیادت پر نشانہ

Published On: 28 February, 2026 12:59 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
اسرائیل کا ایران پر حملہ ، تہران میں کئی دھماکے، اعلی قیادت پر نشانہ

تہران پر اسرائیل کے حملے ( فوٹو اے پی )

اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مقامی باشندوں کےمطابق تہران کے مضافاتی علاقے سیدخندان میں دھماکے ہوئے ہیں جو ممکنہ طور پر میزائل کے حملے کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔ تہران کے ایئرپورٹ پر بھی حملوں کی خبریں ہیں ۔

تہران پر حملوں کے ساتھ ہی پورے اسرائیل میں ایک ہی وقت میں سائرن بجنے لگے۔ فوج نے کہا کہ اس نے اسرائیل کی طرف میزائل داغے جانے کے خدشات کے پیش نظرعوام کو ہوشیار کرنے کے لیے ایک الرٹ جاری کیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ، ایک امریکی اہلکار اور آپریشن سے واقف شخص  کے مطابق، امریکہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں میں حصہ لے رہا ہے،جنھوں
نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حساس فوجی کارروائیوں کی تفصیل بتائی۔

اسرائیل نے ہفتے کے روز ایران کے دارالحکومت پر دن  میں حملہ کیا ، شہر کے مرکز سے دھوئیں کے بادل اٹھتے  دیکھے گئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفاتر کے قریب ہوا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا 86 سالہ خامنہ ای اس وقت اپنے دفاتر میں موجود تھے یا نہیں ۔  یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب  خطے میں امریکی لاؤ لشکر موجود ہے۔
 
امریکہ  سفارت کاری کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں فوجی کارروائی  کی دھمکی دے رہا تھا۔
یہ فوری طور پر واضح نہیں تھا کہ آیا ایران فوری طور پر جوابی حملہ کرے گا، لیکن اس نے متنبہ کیا تھا کہ امریکی فوجی اہلکار اور خطے میں پھیلے ہوئے اڈے کسی بھی جوابی کارروائی کا نشانہ ہوں گے۔