کھجور میں موجود شکر اور گلوکوز جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں

Published On: 14 March, 2026 01:38 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
کھجور میں موجود شکر اور گلوکوز جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں

(فوٹو پکسلز)

کھجور میں صحت کے لیے ناگزیر جز ریشہ، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن اور وٹامن بی 6 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔غذائی و طبی ماہرین کے مطابق اگر روزانہ کی بنیاد پر تین کھجوریں کھا لی جائیں تو اس کے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

 ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ کھجور میں موجود شکر اور گلوکوز جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں جبکہ اس میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشم، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی جسمانی توانائی کو بڑھاتی ہے اور اسے برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
اس کے علاوہ کھجور میں شامل صحت بخش اجزاء انرجی لیول بڑھاتے ہیں، جس سے انسان دیر تک چست و توانا رہتا ہے۔