(فوٹو انسٹاگرام)
مصری گلوکارہ شیریں عبدالوہاب نے علالت کے بعد واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ان کی غیر موجودگی نے عرب موسیقی کی دنیا میں ایک خلا پیدا کر دیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ان کی واپسی کو مداح ایک بڑے اور خوش آئند واقعے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
عرب دنیا کی معروف مصری گلوکارہ شیریں عبدالوہاب نے حالیہ علالت اور طویل غیر حاضری کے بعد واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ مداح ان کے منتظر تھے اور اب گلوکارہ کی تازہ فوٹو شوٹ نے نہ صرف ان کے چاہنے والوں کو خوش کر دیا بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہیں اور جلد ایکشن میں آنے جا رہی ہیں۔
شریں عبدالوہاب کا شمار عرب دنیا کی ان چند معروف شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی آواز اور منفرد انداز سے دو دہائیوں تک موسیقی کی دنیا پر حکمرانی کی۔ ان کے سفر میں کئی مشکلات آئیں، تاہم ہر بار انھوں نے پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں واپسی کی ۔
ان کی حالیہ غیر موجودگی نے عرب موسیقی کی دنیا میں ایک واضح خلا پیدا کر دیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ان کی واپسی کو مداح ایک بڑے اور خوش آئند واقعے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
عرب موسیقی کی دنیا میں شیریں کی واپسی کی اہمیت
شریں عبدالوہاب کی مقبولیت صرف مصر تک محدود نہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ اور عرب دنیا میں ان کی آواز کو پسند کیا جاتا ہے۔ موسیقی کے ناقدین کے مطابق ان کی واپسی عرب میوزک انڈسٹری میں نئی جان ڈال سکتی ہے، جب کہ ان کے آنے والے گانے اور کنسرٹس چارٹ ٹاپ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
مداحوں کو امید ہے کہ گلوکارہ ایک مرتبہ پھر اپنی رومانوی اور جذباتی گائیکی سے سامعین کے دل جیت لیں گی۔
شیریں کے دلکش انداز نے مداحوں کو کیا متاثر
صحت یابی کے بعد اپنے پہلے فوٹو شوٹ میں شریں عبدالوہاب نہایت پُرسکون اور پراعتماد دکھائی دیں۔ انہوں نے سرخ رنگ کا دیدہ زیب سوٹ زیب تن کیا، جس نے سوشل میڈیا یوزر کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا جبکہ کئی یوزر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو ایک بار پھر خوش اور صحت مند دیکھ کر انہیں بے حد اطمینان ملا ہے۔
نئے نعمے کی تیاریاں مکمل
شرینں عبدالوہاب اپنے نئے گانے کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ گانا ان کے گزشتہ کامیاب گیت ’’الحضن شوک‘‘ کے بعد سامنے آئے گا، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔
معروف موسیقار اور نغمہ نگار عزیز الشافعی نے نئے گانے کے بول اور دھن ترتیب دیے ہیں جب کہ میوزک ارینجمنٹ اور مکسنگ معروف میوزک ارینجر تعوما انجام دے رہے ہیں۔ یہ کامیاب ٹیم اس سے قبل بھی کئی مقبول نغمات تخلیق کر چکی ہے۔
العلمین کنسرٹ
اپنی شاندار واپسی کا جشن منانے کے لیے شریں عبدالوہاب 7 اگست کو Porto Golf Alamein Concert میں ایک عظیم الشان کنسرٹ کرنے جا رہی ہیں جہاں ہزاروں مداحوں کی شرکت متوقع ہے۔
منتظمین کے مطابق کنسرٹ میں شائقین کے لیے کئی خصوصی سرپرائز بھی رکھے گئے ہیں۔ ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف کیٹیگریز کے مطابق مقرر کی گئی ہیں، جن میں عام ٹکٹ 1000 مصری پاؤنڈ، فین پٹ 1500 مصری پاؤنڈ جبکہ وی آئی پی اسٹینڈنگ ٹکٹ 2500 مصری پاؤنڈ میں دستیاب ہوگا۔شرین عبدالوہاب کی یہ واپسی نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ پوری عرب میوزک انڈسٹری کے لیے ایک خوش آئند خبر قرار دی جا رہی ہے۔




