فرانس:جیفری ایپسٹین کیس کی جانچ کا وسیع ہوتا دائرہ،مزید 10 نئی متاثرہ خواتین آئیں سامنے

Published On: 19 May, 2026 05:33 AM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
فرانس:جیفری ایپسٹین کیس کی جانچ کا وسیع ہوتا دائرہ،مزید 10 نئی متاثرہ خواتین آئیں سامنے

(فوٹواے پی)

فرانس میں جیفری ایپسٹین سے جڑے جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کیس کی جانچ کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔پیرس کی پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فروری میں متاثرین سے سامنے آنے کی اپیل کے بعد اب تک تقریباً 20 خواتین نے حکام سے رابطہ کیا، جن میں سے 10 ایسی ہیں جو پہلے تفتیش کاروں کے علم میں نہیں تھیں۔

 فرانس میں جیفری ایپسٹین سے جڑے جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کیس کی جانچ   کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیرس کی پبلک پراسیکیوٹر نے تایا کہ فروری میں متاثرین سے سامنے آنے کی اپیل کے بعد اب تک تقریباً 20 خواتین نے حکام سے رابطہ کیا، جن میں سے 10 ایسی ہیں جو پہلے تفتیش کاروں کے علم میں نہیں تھیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ان خواتین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جب کہ کئی متاثرہ خواتین بیرون ملک موجود ہیں، اس لیے تفتیشی حکام ان کی پیرس آمد کے مطابق ملاقاتوں کا انتظام کر رہے ہیں۔
 
فرانس نے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین سے متعلق خفیہ فائلیں منظرِ عام پر آنے کے بعد انسانی اسمگلنگ کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ اس تعلق سے فروری میں خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی۔ فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا فرانس میں بھی ایسے جرائم ہوئے یا فرانسیسی افراد نے ایپسٹین کے نیٹ ورک کی معاونت کی۔
 
پراسیکیوٹر کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ایک بار پھر ایپسٹین کے کمپیوٹر، فون ریکارڈ اور ایڈریس بکس کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ مزید  الاقوامی تعاون کے لیے بھی مختلف ممالک سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔
 
واضح رہے کہ ،جیفری ایپسٹین اگست 2019 میں امریکی جیل میں اس وقت مردہ پایا گیا تھا جب اس پر کم سن لڑکیوں کی جنسی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا تھا۔
 
اس کیس میں فرانسیسی ماڈل ایجنسی کے سابق سربراہ جیرالڈ میری اور آنجہانی ماڈل ایجنٹ جین لک برونیل کے نام بھی سامنے آئے تھے۔ حکام نے جین لک برونیل کو 2020 میں گرفتار کیا تھا، تاہم وہ 2022 میں جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔