(فوٹورائٹرز)
چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی 26 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی 26 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیم نوجوان اسٹار جمال موسیالہ اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی لینارٹ کارل اور تجربہ کار گول کیپرمینویل نوئرپرمشتمل ہے۔ نیوئر نے ریٹائرمنٹ واپس لے کر اپنی چھٹی ورلڈ کپ مہم کے لیے ٹیم میں واپسی کی ہے۔
جرمنی کے ہیڈ کوچ جولین ناگلزمان کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں کئی نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج دیکھنے میں آیا ہے۔ کائی ہاورٹز،نک وولٹیمادے اور لیروئے سانے جیسے اہم نام بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب فلوریان ورٹز پر بھی شائقین کی نظریں مرکوز ہوں گی، جو 2022 ورلڈ کپ میں انجری کے باعث شرکت نہ کر سکے تھے، تاہم اس بار وہ عالمی اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کوثابت کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
کیا مینوئل نوئرہوں گے ٹیم کی پہلی پسند ؟
40 سالہ مینوئل نوئر، جو 2014 میں جرمنی کی عالمی کپ فتح کا اہم حصہ رہے تھے اور گولڈن گلو ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں، ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی جرسی میں میدان میں نظر آئیں گے۔ کوچ یولیان ناگلزمان نے واضح کیا ہے کہ نوئر ان کے منصوبوں کا اہم حصہ ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ناگلزمان نے کہاکہ ہم نے بہترین تین گول کیپرز کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے مینوئل سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا وہ دوبارہ قومی ٹیم کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں، اور خوش قسمتی سے انہوں نے آمادگی ظاہر کی۔
جرمنی کا ورلڈ کپ 2026 شیڈول
جرمنی گروپ ای میں ہے۔ اس گروپ میں اس کے ساتھ کوراکاؤ، آئیوری کوسٹ اور اکواڈور ہیں۔14 جون کو جرمنی کا پہلا میچ کوراکاؤ سے ہے۔ بقیہ دو میچز21 اور26 جون کو ہوں گے۔
شائقین کو امید ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا یہ امتزاج جرمنی کو ایک بار پھر عالمی اعزاز کے قریب لے جائے گا۔
جرمنی کی ٹیم
گول کیپرز:مینوئل نوئر، اولیور باؤمان، الیگزینڈر نوبل، یوناس اُربگ
ڈیفینڈرز: جوناتھن تاہ،جوشوا کیمِش (کپتان)، نیکو شلوٹربیک، انتونیو روڈیگر، ڈیوڈ راؤم، نیتھنئیل براؤن، والڈیمار انٹون، مالِک تھیاؤ
مڈ فیلڈرز: پاسکل گروس، لیون گوریٹزک، الیگزینڈر پاولووچ، فیلکس نمیچا، ندیم امیری، اینجلو اسٹِلر
اٹیکرز:کائی ہاورٹز، نک وولٹیمادے، دنیز اُنداؤ، جمال موسیالا، فلوریان ورٹز، لینارٹ کارل،جیمی لیولنگ، لیروئے سانے، میکسمیلیان بائر




